فیس بک اور انسٹا گرام کی بندش سے مارک زکربرگ کو کتنا نقصان ہوا؟

مارک زکربرگ فائل فوٹو مارک زکربرگ

گزشتہ روز ایک گھنٹے کی سوشل میڈیا کی بندش سے صارفین کو شدید اذیت کا سامنا کرنا پڑا تھا، فیس بک صارفین کے اکاؤنٹس خود ہی سائن آؤٹ ہوگئے تھے۔

تاہم کچھ دیر بعد سوشل میڈیا صارفین کو اس تکلیف سے چھٹکارا مل گیا اور ان کے فیس بک اکاؤنٹ خود ہی لاگ ان ہوگئے تھے۔

منگل کو ہونے والی ایک گھنٹے کی سوشل میڈیا بندش سے دنیا کے چوتھے امیر ترین فرد مارک زکربرگ کو 3 ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہائی ٹیک فرم میٹا کے فلیگ شپ پلیٹ فارمز فیس بک، انسٹا گرام اور تھریڈز کے شیئرز میں 1.6 فیصد کی کمی ہوئی۔

گراوٹ کی وجہ سے وال اسٹریٹ مارکیٹ میں میٹا کا ایک شیئر 490.22 ڈالر کا ہوگیا مارک زکر برگ 179 ارب کے اثاثوں کے ساتھ اب بھی دنیا کے چوتھے امیر ترین فرد ہیں۔

install suchtv android app on google app store