جاپان میں دنیا کا سب سے چھوٹا سپنر متعارف

جاپان میں دنیا کا سب سے چھوٹا سپنر متعارف فائل فوٹو

پانچ اعشاریہ صفر نو ملی میٹر لمبا سپنر انگلی پر رکھ کر گھمانا ممکن نہیں ، گینز بک کی جانب سے سرٹیفکیٹ بھی جاری

جاپان میں پانچ اعشاریہ صفر نو ملی میٹر لمبا دنیا کا سب سے چھوٹا سپنر متعارف کرایا گیا ہے۔

جاپان میں آٹھ نوجوانوں کی ٹیم نے دو ماہ کی کوشش سے چھوٹا سا سپنر تیار کیا ہے۔

پانچ اعشاریہ صفر نو ملی میٹر لمبے اس سپنر کو انگلی پر رکھ کر گھمانا ممکن نہیں۔

سپنر کو گھمانے کے لیے نہایت باریک سٹک کی ضرورت پڑتی ہے۔

اس ننھی مشین کو گینز ریکارڈ بک انتظامیہ نے دنیا کے سب سے چھوٹے سپنر کی حیثیت سے سرٹیفیکیٹ بھی دیا ہے۔

 

install suchtv android app on google app store