واٹس ایپ استعمال کرنیوالوں ہوشیار باش،ڈیٹا چوری ہونے کا انکشاف

واٹس ایپ استعمال کرنیوالوں ہوشیار باش،ڈیٹا چوری ہونے کا انکشاف فائل فوٹو

آئی ٹی ماہرین نے اب اسمارٹ فون میں استعمال ہونے والی پیغام رسانی کی ایب واٹس ایپ کے ڈیٹا چوری ہونے کا خدشات ظاہر کیا ہے۔

غیر ملکی خبرر ساں ایجنسی کی جانب سے جاری رپورٹس کے مطابق واٹس ایپ استعمال کرنے والے صارفین کو احیتاطی تدابیر اپنانے کیلئے کہا گیا ہے۔ ماہرین کے مطابق واٹس اپ میں وائرس کے ذریعے خرابی آنے کا خدشہ ہے۔

ماہرین کے مطابق "اسکائی گو فری" نامی سافٹ وائرس اپ کی انتہائی بھروسے کی معلومات جیسے کے آپ کی تصاویر، ویڈیو، فون نمبرز اور پاس ورڈس کو بڑی آسانی سے چرالے گا۔

آئی ٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ اٹلی سے شروع ہونے والے اس وائرس کا شکار افراد اپنا ڈیٹا کھو سکتے ہیں۔ "اسکائی گو فری" نامی وائرس تین سال قبل منظر عام پر آیا تھا، جس کے بعد سے یہ وائرس روز بروز طاقتور ہوتا جارہا ہے۔

install suchtv android app on google app store