سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ہی پاکستان کی تقدیر بدل سکتی ہے، فواد چوہدری

سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ہی پاکستان کی تقدیر بدل سکتی ہے، فواد چوہدری کا دعویٰ فائل فوٹو سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ہی پاکستان کی تقدیر بدل سکتی ہے، فواد چوہدری کا دعویٰ

اسلام آباد : وفاقی وزیر فواد چوہدری نے وزارت اطلاعات کا قلمدان سنبھالتے ہوئے کہا کہ بطور وزیر اطلاعات میرا کام پاکستان کے غلط تاثر کو ختم کرنا ہے، نئے پاکستان کے حوالے سے حکومتی کوششوں کو اجاگر کروں گا۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے وزارت اطلاعات کا قلمدان ایک بار پھر سونپنے جانے پر کیا، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان لکا شکرگزار ہوں کہ وزارت سائنس میں کام کرنے کا موقع دیا۔فواد چوہدری نے بطور وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اپنا تجربہ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی وزارت پاکستان کی تقدیر بدل سکتی ہے تو وہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ امید ہے مستقبل میں ہم انفارمیشن ٹیکنالوجی کو وزارت سائنس کے ساتھ ضم کریں گے اور پاکستان کو نالج اکانومی کا مرکز بنانے کی بھرپور کوشش کریں گے۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزارت سائنس کی ٹیم کا بہترین ٹیم ورک پر شکریہ ادا کرتا ہوں، بطور وزیر اطلاعات میرا کام پاکستان کے غلط تاثر کو ختم کرنا ہے اور نیا پاکستان کے حوالے سے حکومتی کوششوں کو اجاگر کرنا ہے۔خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے فواد چوہدری نے وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا قلمدان واپس لیکر شبلی فراز کو سونپ دیا ہے جبکہ وزیر کی ذمہ داریاں دوبارہ فواد چوہدری کے سپرد کی ہیں۔

install suchtv android app on google app store