پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے ٹکٹوں کی فروخت شروع کرنے کا اعلان کردیا۔
پی سی بی نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے ٹکٹ جمعہ 16 جنوری سے آن لائن دستیاب ہوں گے۔
آن لائن ٹکٹس حاصل کرنے کے لیے صارفین pcb.tcs.com.pk وزٹ کر سکتے ہیں۔ فیزیکل ٹکٹیں 19 جنوری بروز پیر سے ملک بھر کے ٹی سی ایس ایکسپریس سینٹرز پر دستیاب ہوں گی۔
سیریز کے تمام تین میچز قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہوں گے، جن کی تاریخیں اور وقت درج ذیل ہیں:
پہلا میچ: 29 جنوری، شام 6 بجے
دوسرا میچ: 31 جنوری، شام 6 بجے
تیسرا میچ: 1 فروری، شام 6 بجے
ٹکٹوں کی قیمتیں درج ذیل ہیں:
وی آئی پی انکلوژرز: پہلا میچ 800 روپے، دوسرے اور تیسرے میچ میں 1000 روپے
پریمیم انکلوژرز: پہلا میچ 600 روپے، دوسرے اور تیسرے میچ 700 روپے
فرسٹ کلاس انکلوژرز: پہلا میچ 500 روپے، باقی دو میچ 600 روپے
جنرل انکلوژرز: پہلا میچ 400 روپے، باقی دو میچ 500 روپے
اقبال اینڈ وی آئی پی ٹکٹ: 1500 روپے پہلے میچ میں، 2000 روپے باقی دو میچز میں
جناح اینڈ وی آئی پی ٹکٹ: 2000 روپے پہلے میچ میں، 2500 روپے باقی دو میچز میں
ہاسپیٹیلٹی گیلری: 5000 روپے پہلے میچ میں، 6000 روپے باقی دو میچز میں
اقبال اینڈ کے 24 سیٹر ہاسپیٹیلٹی باکس: ایک سیٹ 20,000 روپے پہلے میچ میں، 25,000 روپے باقی دو میچز میں