برطانیہ کا حیرت انگیز کارنامہ ،زمین سے دورفیکٹری کہاں بنا ڈالی؟

فیکٹری فائل فوٹو فیکٹری

دنیا کے کئی ممالک خلا میں نئے جہان تلاش کر رہے ہیں مگر برطانیہ نے تو وہاں ایک فیکٹری قائم کر ڈالی ہے۔

اکیسویں صدی کے آغاز کے ساتھ ہی جہاں نت نئی ایجادات کے ساتھ دنیا ترقی کے نئے زینے طے کر رہی ہے، وہیں خلا کو کھوجنے کا کئی دہائیوں سے جاری عمل مزید تیز ہو گیا ہے اور کئی ممالک اس حوالے سے اہم کامیابیاں حاصل کر رہے ہیں۔

خلا میں نئے جہانوں اور زندگی کے امکانات کی تلاش کے دوران برطانیہ نے خلا میں ایک فیکٹری قائم کر دی ہے جس نے زمین سے سینکڑوں کلومیٹر افق پر اپنی پروڈکشن شروع کر دی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ کے شہر کارڈف میں قائم اسپیس فورج نامی کمپنی نے مائیکروویو اوون کے سائز کی ایک فیکٹری خلا میں مدار میں بھیج دی ہے۔

مذکورہ کمپنی نے نہ صرف اس فیکٹری کو خلا میں بھیجا ہے، بلکہ اس کی بھٹی کو بھی چالو کر ایک ہزار ڈگری سینٹی گریڈ تک درجہ حرارت حاصل کرنے کا کامیاب تجربہ کر لیا ہے۔

اگلے مرحلے میں کمپنی خلاف میں اس فیکٹری سے سیمی کنڈکٹرز بنانے کے لیے مواد تیار کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے، جو زمین پر لاکر الیکٹرانکس، مواصلاتی نظام، کمپیوٹنگ اور ٹرانسپورٹ میں استعمال کیا جائے گا۔

کمپنی کا منصوبہ ہے کہ خلا میں سیمی کنڈکٹرز بنانے کے لیے مواد تیار کیا جائے جو بعد ازاں زمین پر الیکٹرانکس، مواصلاتی نظام، کمپیوٹنگ اور ٹرانسپورٹ میں استعمال ہو سکے گا۔

ماہرین کے مطابق خلا میں موجود حالات سیمی کنڈکٹرز کی تیاری کے لیے انتہائی موزوں ہیں کیونکہ وہاں وزن نہ ہونے کی وجہ سے ایٹمز بالکل درست ترتیب میں جڑتے ہیں جبکہ خلا کا ویکیوم ماحول آلودگی کو بھی روکتا ہے۔

دوسری جانب کمپنی کے چیف ایگزیکٹو جوش ویسٹرن کے مطابق خلا میں تیار کیے گئے سیمی کنڈکٹرز زمین پر بننے والے سیمی کنڈکٹرز کے مقابلے میں 4 ہزار گنا زیادہ خالص ہو سکتے ہیں۔ یہ سیمی کنڈکٹرز 5 جی ٹاورز، الیکٹرک گاڑیوں کے چارجرز اور جدید طیاروں میں استعمال کیے جا سکیں گے۔

اس کامیاب تجربے کے بعد برطانوی کمپنی اب ایک بڑی خلائی فیکٹری بنانے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے جو ایک وقت میں 10 ہزار چپس کے لیے سیمی کنڈکٹر مواد تیار کر سکے گی۔

install suchtv android app on google app store