پاکستان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے نے اکتوبر 2025 میں پہلی بار 38 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی برآمدات کی ہیں۔ جو اب تک کی بلند ترین سطح ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق پاکستانی آئی ٹی سیکٹر کی ایک سال میں برآمدی نمو کی شرح میں 17 فیصد اضافہ ہوا۔ جبکہ گزشتہ ماہ کے مقابلے میں ساڑھے 5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
مالی سال کے ابتدائی 4 ماہ میں آئی ٹی برآمدات ایک ارب 40 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں۔ جو گزشتہ سال کی اسی مدت میں ایک ارب 20 کروڑ ڈالر تھیں۔ جو 20 فیصد اضافہ بنتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ غیر ملکی کرنسی اکاؤنٹس میں رقم کی حد 35 تا 50 فیصد ہونے سے آئی ٹی برآمدات کا حجم بڑھا ہے۔ جس سے آئی ٹی کمپنیوں کو اپنے آپریشنز بڑھانے اور زیادہ آمدنی فارن کرنسی میں رکھنے کی سہولت ملی ہے۔