ایلون مسک کے نئے منصوبے کے تحت گروک پیڈیا کا نام بدلنے کی تیاری

ایلون مسک گروک پیڈیا کا نام تبدیل کرنے کی تیاری میں فائل فوٹو ایلون مسک گروک پیڈیا کا نام تبدیل کرنے کی تیاری میں

ایلون مسک نے ایکس پر ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ مستقبل میں ’گروک پیڈیا‘ کا نام تبدیل کردیا جائے گا۔ یہ منصوبہ ایک اوپن سورس پلیٹ فارم ہوگا جو تمام علوم کا مجموعہ بنے گا، جس میں تحریری مواد کے علاوہ آڈیو، تصاویر اور ویڈیوز بھی شامل ہوں گے۔

مسک نے اس پروجیکٹ کو مستقبل کے ”لائبریری آف الیگژینڈریا“ کے طور پر دیکھتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ’ایکس اے آئی‘ کے ساتھ مل کر اس پر خاص توجہ رکھیں گے.

ایک سائنس فکشن طرز کی ڈیجیٹل لائبریری بنانے میں مدد کریں گے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ’گروک پیڈیا‘ ایک وسیع پیمانے پر ہر قسم کے علم کو شامل کرنے والا پلیٹ فارم ہوگا جو مستقبل میں ’انسائیکلوپیڈیا گیلیکٹیکا‘ کے طور پر جانا جائے گا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس علم کو محفوظ بنانے کے لیے جدید اور دیرپا طریقے اپنائے جائیں گے.

جیسے اہم معلومات کو پتھروں میں کندہ کر کے چاند، مریخ، اور دیگر سیاروں پر بھی محفوظ کیا جائے گا تاکہ انسانی علم کو ہمیشہ کے لیے محفوظ رکھا جا سکے۔

اس منصوبے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر بھی گفتگو جاری ہے، جہاں صارفین نے اسے سائنس فکشن کتابوں جیسے آئزک اسیموف کی ”فاؤنڈیشن“ سیریز اور ڈگلس ایڈمز کی ”ہچ ہائکرز گائیڈ ٹو دی گلیکسی“ سے جوڑا ہے۔

مسک نے دونوں کو اپنے وژن کے اہم ماخذ بتایا ہے۔ یہ منصوبہ ابھی ابتدائی مراحل میں ہے، اور ماہرین کی بھرتی جاری ہے تاکہ ایک مضبوط اور قابل اعتماد علم کا ذخیرہ بنایا جا سکے۔

 

install suchtv android app on google app store