ملک میں موبائل انٹرنیٹ کی سست روی پر ترجمان پی ٹی اے کا مؤقف آگیا۔
ترجمان پی ٹی اے کے مطابق ملک کے کئی شہروں میں موبائل انٹرنیٹ میں مسئلہ آیا تھا، موبائل انٹرنیٹ کی سست روی کا مسئلہ حل ہوگیا ہے اوراب ملک بھر میں انٹرنیٹ کی رفتار ٹھیک ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد سمیت کئی شہروں میں موبائل انٹرنیٹ سستی روی کا شکار تھا۔
جس کےباعث واٹس ایپ سروس بھی متاثر ہوئی اور صارفین کو آڈیو ویڈیو کال اور فائل شیئرنگ میں شدید مشکلات کا سامنا رہا۔