پی ٹی اے نے وائی فائی 7 کے لیے 6 گیگا ہرٹز بینڈ کی منظوری دے دی ہے۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے آنے والی تمام وائی فائی جنریشنز میں 6 گیگا ہرٹز بینڈ کے استعمال کی اجازت دی ہے۔
پی ٹی اے کے مطابق پاکستان ایشیا کے ان چند ممالک میں شامل ہو گیا ہے جو اس جدید ٹیکنالوجی کو اپنانے والے ہیں۔
وائی فائی 7 تیز ترین ڈیٹا ریٹس، انتہائی کم لیٹنسی اور بہتر کارکردگی فراہم کرتا ہے۔
یہ ٹیکنالوجی گھروں، چھوٹے کاروباروں اور تعلیمی اداروں میں تیز اور مستحکم کنیکٹیوٹی کو یقینی بناتی ہے۔
یہ ٹیکنالوجی صحت عامہ کے مراکز، اسمارٹ سٹی منصوبوں کے لیے تیزتر کنیکٹیوٹی کو بھی یقینی بناتی ہے۔