جہاز میں پاور بینک لے جانا ممنوع قرار، وجہ کیا بنی؟

متحدہ عرب امارات کی عالمی شہرت یافتہ ایئر لائن ایمریٹس نے اپنی پروازوں میں پاور بینک کے استعمال پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ پابندی یکم اکتوبر 2025 سے نافذ العمل ہوگی۔

تاہم یکم اکتوبر سے قبل ایمریٹس کے مسافروں کو مخصوص شرائط کے تحت جہاز میں پاور بینک لے جانے کی اجازت دی گئی ہے۔

ان شرائط میں دوران پرواز پاور بینک کے ذریعے ڈیوائسز چارج نہ کرنا، صرف 100 واٹ آورز سے کم گنجائش والا پاور بینک ساتھ رکھنا، اور ہوائی جہاز کے پاور سورس سے پاور بینک کو چارج نہ کرنا شامل ہے۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ حالیہ برسوں کے دوران جہاز میں پاور بینک استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں ایوی ایشن انڈسٹر ی کی پروازوں میں لیتھیم بیٹری کو لے کر واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔

واضح رہے کہ پاور بنک کو خاص طور پر لیتھیم آئن یا لیتھیم پولیمر بیٹریوں کا استعمال کرتے ہوئے ڈیوائس کو دوبارہ چارج کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

بیٹریاں الیکٹرولائٹ محلول میں suspend lithium ion پر مشتمل ہوتی ہیں، ان بیٹریوں کے زیادہ چارج یا خراب ہو جانے کے نتیجے میں ‘تھرمل رن وے’ ہو سکتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق تھرمل رن وے کی صورت میں بیٹری سیل کے اندر حرارت کی پیداوار، گرمی کو ختم کرنے کی صلاحیت سے زیادہ ہو جاتی ہے جس سے درجہ حرارت میں تیزی سے اور بے قابو حد تک اضافہ ہوتا ہے۔

نتیجتاً آگ، دھماکے اور زہریلی گیسوں کا اخراج جیسے خطرناک نتائج سامنے آسکتے ہیں۔

install suchtv android app on google app store