گلیکسی ایس 25 ایف ای: لانچ سے قبل اہم فیچرز لیک

گلیکسی ایس 25 ایف ای فائل فوٹو گلیکسی ایس 25 ایف ای

ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ کا گلیکسی ایس 25 فین ایڈیشن (ایف ای) آئندہ چند ہفتوں میں، ممکنہ طور پر ستمبر میں، متعارف کرایا جائے گا۔ جیسے جیسے لانچ کا وقت قریب آ رہا ہے، فون سے متعلق تفصیلات کے لیک ہونے کا سلسلہ بھی تیز ہوتا جا رہا ہے۔

تازہ ترین لیک میں ڈیوائس کی میموری اور کلر آپشن سے متعلق بتایا گیا ہے۔

لیک کے مطابق نئی ڈیوائس میں 8 جی بی/128 جی بی اور 8 جی بی/256 جی بی اسٹوریج کانفیگریشن پیش کی جائیں گی۔

جو کہ صارفین کے لیے تھوڑی مایوس کن ہے۔ کیوں کہ اتنی ہی قیمت میں سام سنگ کی حریف کمپنیاں 256 جی بی کی بیس اسٹوریج دے رہے ہیں۔

جہاں تک رنگوں کا تعلق ہے یہ ڈیوائس نیوی، آئسی بلیو، جیٹ بلیک اور وائٹ رنگ میں متعارف کرائی جائے گی۔

صارفین نیوی، جیٹ بلیک اور آئسی بلیو رنگوں کو موجود گلیکسی ایس لائن اپ میں دیکھ چکے ہیں اس لیے صارفین کو ایس 25 ایف ای کے حوالے سے اندازہ ہے۔

تاہم، ان میں سے کوئی بھی رنگ موجودہ گلیکسی ایس 24 ایف ای میں متعارف نہیں کرایا گیا تھا۔

install suchtv android app on google app store