واٹس ایپ کی بڑی اپڈیٹ، نئی سہولت نیا انداز

واٹس ایپ کی بڑی اپڈیٹ، نئی سہولت نیا انداز فائل فوٹو واٹس ایپ کی بڑی اپڈیٹ، نئی سہولت نیا انداز

واٹس ایپ کا ایپل واچ کے لیے نیا کمپینین ایپ آچکا ہے، جس کا اعلان کمپنی نے منگل کو کیا ہے۔ صارفین ایپل واچ کے کمپینین ایپ کو ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں، جس کے ذریعے وہ وائس نوٹس بھیج سکتے ہیں، کال کی نوٹیفیکیشنز دیکھ سکتے ہیں، پیغامات پر ردعمل دے سکتے ہیں، اور اپنے چیٹس کی تاریخ بھی دیکھ سکتے ہیں۔

اس سے پہلے، ایپل واچ صارفین کو صرف اپنے فون پر آنے والی نوٹیفیکیشنز ہی دیکھنے کی اجازت تھی، اور طویل پیغامات اکثر کٹ جاتے تھے، جس کی وجہ سے واٹس ایپ کا استعمال محدود تھا۔ کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ ایپل واچ پر واٹس ایپ کا نیا کمپینین ایپ صارفین کو بغیر آئی فون کے اب اپنی چیٹس دیکھنے کی سہولت فراہم کرے گا۔

اس سے پہلے ایپل واچ صارفین صرف آئی فون پر موصول ہونے والی نوٹیفیکیشن کو دیکھ سکتے تھے، اور طویل پیغامات کا کچھ حصہ کاٹ دیا جاتا تھا۔ نیا ایپ مکمل پیغام دکھاتا ہے۔اور صارفین کچھ پچھلے پیغامات بھی پڑھ سکتے ہیں۔

ایپل واچ پر واٹس ایپ کال نوٹیفیکیشنز بھی دکھائے جائیں گے، جو پہلے آئی فون پر ہی آتی تھیں۔ اس کے علاوہ، صارفین اپنی چیٹ ہسٹری بھی دیکھ سکیں گے۔ اور تصاویر اور اسٹیکرز بھی واضح طور پر اپنے سمارٹ واچ پر دیکھ سکیں گے۔

ایپل واچ پر واٹس ایپ ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کا طریقہ

ایپل واچ پر واٹس ایپ کمپینین ایپ انسٹال کرنے کے لیے آپ کو ایپل واچ سیریز 4 یا اس سے جدید ماڈل کی ضرورت ہوگی اور واچ او ایس 10 یا اس کے بعد کا ورژن نصب ہونا چاہیے۔ اس کے لیے آپ کو واٹس ایپ کی تازہ ترین سٹیبل ورژن کی ضرورت ہوگی جو ایپ اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کی جا سکتی ہے، یا اگر آپ بیٹا ٹیسٹر ہیں تو آپ ٹیسٹ فلائٹ پروگرام کے ذریعے بھی ایپ حاصل کر سکتے ہیں۔

آپ اپنے آئی فون کے واچ ایپ سے ایپ ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں، اور ایک بار ایپ انسٹال ہو جانے کے بعد آپ کو دوبارہ لاگ ان کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

واچ میں واٹس ایپ کب کام نہیں کرے گا

تاہم، اس ایپ میں ابھی کچھ حدود ہیں۔ سب سے بڑی حد یہ ہے کہ ایپ آپ کے فون سے منسلک ہے، اور جب آپ کی ایپل واچ آپ کے فون کے قریب ہو یا فون کے بلوٹوتھ رینج میں ہو۔ اگر آپ فون سے دور ہوں گے، تو ایپ کام نہیں کرے گی اور آپ واٹس ایپ پر پیغامات نہ دیکھ سکیں گے، نہ ہی کوئی نوٹیفیکیشنز ملیں گی۔

یہ ایک محدود ایریا میں کام کرے گا کیونکہ یہ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ واٹس ایپ، ایپ مکمل طور پر خود مختار نہیں ہے، بلکہ یہ آپ کے فون سے جڑی ہوتی ہے اور اس پر انحصار کرتی ہے۔ ان تمام حدود کے باوجود، واٹس ایپ کی، ایپل واچ کے لیے یہ نئی ایپ ایک بڑا قدم ہے اور اس کا مقصد ایپل واچ صارفین کے تجربے کو بہتر بنانا ہے۔

یہ ایپ واٹس ایپ کے استعمال کو مزید آسان اور وسیع تر بنا دیتی ہے، اور مستقبل میں مزید خصوصیات کی شمولیت کے ساتھ اس میں مزید بہتری کی توقع کی جا سکتی ہے۔

install suchtv android app on google app store