آئی ٹی کورسز کرنے کے خواہمشندوں کیلئے بڑی خبر

آئی ٹی کورسز کرنے کے خواہمشندوں کیلئے بڑی خبر آگئی فائل فوٹو آئی ٹی کورسز کرنے کے خواہمشندوں کیلئے بڑی خبر آگئی

آئی ٹی کورسز کرنے کے خواہشمند طلبا کے لئے اہم خبر آگئی، 10ہزار طلبا کیلئے ہرایک سرٹیفکیشن کی مدت 2 ماہ ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزانفارمیشن ٹیکنالوجی پروگرام کیلئےمفاہمتی یادداشت پردستخط کی تقریب ہوئی، محکمہ آئی ٹی اوراین ای ڈی ، مہران یونیورسٹی اور آئی بی اےسکھرمیں معاہدہ ہوا۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے آئی ٹی کورسز کروانے کیلئے 500 ملین روپےکی منظوری دے دی اور کہا کہ 10ہزار طلباکیلئےہرایک سرٹیفکیشن کی مدت 2ماہ ہوگی۔ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ پروگرام کامقصد طلباکی آئی ٹی مہارتوں کوبڑھانا اورغربت میں کمی لاناہے، ملازمت کیلئے صنعت کی طرف سےتسلیم شدہ سرٹیفکیٹ فراہم کئےجائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ آئی ٹی کورسزکےذریعے نوجوانوں کو تیار کرکے روزگار فراہم کیاجائے گا۔

سیکریٹری آئی ٹی پروگرام ابتدائی طور پر10 ہزارنوجوانوں کیلئےڈیزائن کیاگیا ہے۔

install suchtv android app on google app store