آئی ٹی سیکٹر نے 3 ارب 54 کروڑ ڈالر کی برآمدات کی نئی سطح عبور کر لی

پاکستان کی آئی ٹی برآمدات جولائی میں نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں اور 3 ارب 54 کروڑ ڈالر کا ریکارڈ قائم کیا فائل فوٹو پاکستان کی آئی ٹی برآمدات جولائی میں نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں اور 3 ارب 54 کروڑ ڈالر کا ریکارڈ قائم کیا

پاکستان کی آئی ٹی برآمدات جولائی میں نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں اور 3 ارب 54 کروڑ ڈالر کا ریکارڈ قائم کیا، جو اس شعبے کی مسلسل ترقی اور عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی مانگ کی عکاسی کرتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ برآمدات سالانہ بنیاد پر 24 فیصد اور ماہانہ بنیاد پر 5 فیصد اضافہ ظاہر کرتی ہیں، جو کہ گزشتہ 12 ماہ کی اوسط 3 ارب 17 کروڑ ڈالر سے نمایاں طور پر زیادہ ہیں۔

ٹاپ لائن سکیورٹیز کی ثانی عرفان کے مطابق جولائی میں یومیہ برآمدی آمدنی 1 کروڑ 54 لاکھ ڈالر رہی، جو جون کے 1 کروڑ 78 لاکھ ڈالر کے مقابلے میں کچھ کم ہے۔

مجموعی اضافے کی سب سے بڑی وجہ کمپیوٹر سروسز کی برآمدات میں 10 فیصد ماہانہ اضافہ رہا، جو بڑھ کر 31 کروڑ 10 لاکھ ڈالر ہوگئیں۔

خاص طور پر سافٹ ویئر کنسلٹنسی کی برآمدات جون کے 9 کروڑ 60 لاکھ ڈالر سے بڑھ کر جولائی میں 10 کروڑ 40 لاکھ ڈالر تک جا پہنچی۔

عرفان نے سالانہ بنیاد پر اس نمایاں ترقی کو مختلف عوامل کا نتیجہ قرار دیا، جن میں عالمی سطح پر پاکستانی آئی ٹی کمپنیوں کے کلائنٹ بیس میں توسیع، خصوصاً جی سی سی ممالک میں، نمایاں ہے۔

مزید برآں، اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی جانب سے ایکسپورٹرز کے اسپیشلائزڈ فارن کرنسی اکاؤنٹس میں رٹینشن کی حد 35 فیصد سے بڑھا کر 50 فیصد کرنے کو بھی ایک اہم قدم قرار دیا گیا ہے، جس نے اس شعبے کو سہارا فراہم کیا۔

ان اکاؤنٹس کے ذریعے بیرون ملک ایکویٹی انویسٹمنٹ کی اجازت اور پاکستانی روپے کی قدر میں استحکام نے بھی آئی ٹی برآمد کنندگان کو اپنی زیادہ تر آمدن واپس پاکستان لانے پر آمادہ کیا۔

پاکستان سافٹ ویئر ہاؤسز ایسوسی ایشن (پاشا) کے ایک سروے کے مطابق 62 فیصد آئی ٹی کمپنیاں اسپیشلائزڈ فارن کرنسی اکاؤنٹس رکھتی ہیں۔

اسٹیٹ بینک کی طرف سے ایکویٹی انویسٹمنٹ ابراڈ (ای آئی اے) اسکیم کا آغاز، جو آئی ٹی برآمد کنندگان کو ان اکاؤنٹس سے اپنی برآمدی آمدن کا 50 فیصد تک غیر ملکی ایکویٹی خریدنے کی اجازت دیتا ہے، برآمدی وصولیوں کے واپس لانے کے اعتماد کو مزید بڑھا رہا ہے۔

خالص آئی ٹی برآمدات، جو برآمدات میں سے درآمدات منہا کرنے کے بعد بنتی ہیں، جولائی میں 31 کروڑ 70 لاکھ ڈالر رہیں، جو سالانہ بنیاد پر 26 فیصد اور ماہانہ بنیاد پر 4 فیصد اضافہ ظاہر کرتی ہیں۔

install suchtv android app on google app store