نیوز کاسٹر براہ راست بلیٹن میں مکھی نگل گئیں

نیوز کاسٹر برارہ راست بلیٹن میں مکھی نگل گئیں فائل فوٹو نیوز کاسٹر برارہ راست بلیٹن میں مکھی نگل گئیں

سوشل میڈیا پر دلچسپ معلومات تو بہت ہیں تاہم کچھ ایسی ہوتی ہیں جو کہ سوشل میڈیا صارفین کو بھی حیرانگی میں مبتلا کر دیتی ہیں۔

حال ہی میں سوشل میڈیا پر امریکی نیوز چینل کی اینکر کی ویڈیو نے سب کو حیران کیا ہے، جس میں خاتون نیوز کاسٹر براہ راست نشریات کے دوران مکھی نگل گئی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق نیوز کاسٹر ونیسا والش برارہ راست نشریات کے دوران خبریں پڑھ رہی تھیں، لیکن شاید انہیں اندازہ ہی نہیں تھا کہ آگے ان کے ساتھ کیا ہونے والا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بوسٹن 25 نیوز کی نیوز کاسٹر گزشتہ ہفتے خبریں پڑھ رہی تھیں، تاہم خبریں پڑھتے پڑھتے وہ اس حد تک مگن ہو گئیں کہ انہیں علم ہی نہیں ہوا کہ ان کے چہرے پر مکھی بھی موجود ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون نیوز کاسٹر خبریں پڑھ رہی تھیں کہ اسی دوران مکھی پہلے تو آنکھ کے نیچے بیٹھی اور پھر اچانک منہ میں چلی گئی۔

تاہم نیوز کاسٹر کو اس بات کا احساس تھا کہ اگر اس نے برارہ راست نشریات کے دوران کچھ کیا تو مشکل میں پڑ سکتی ہیں، یہی وجہ تھی کہ وہ مکھی ہی نگل گئیں۔

سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کو دلچسپی اور حیرانگی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے جبکہ سوشل میڈیا صارفین خاتون کے پروفیشنلزم کی داد دے رہے ہیں۔

install suchtv android app on google app store