ان دنوں سوشل میڈیا پر متحدہ عرب امارات کے آسمان میں دکھائی دینے والے ’چڑیل‘ نے سب کی توجہ حاصل کر لی ہے، جو کہ سوشل میڈیا صارفین کو بھی حیران کر رہی ہے۔
ایکس پر اپلوڈ کی گئی اس تصویر میں رات کا اندھیرا نظر آ رہا ہے، جبکہ آسمان پر ستاروں کو دیکھا جا سکتا ہے، ساتھ ہی ایک سایہ نما منظر بھی دکھائی دے رہا ہے۔ خلیج ٹائمز کے مطابق یہ تصویر ابو ظہبی کے الختم اسٹرونامیکل اوبزرویٹری کی جانب سے لی گئی ہے، جسے سیسیوپیا کا جن کا نام دیا جا رہا ہے۔
جبکہ اسے نیبولا کا نام بھی دیا جا رہا ہے، کیونکہ اس کی بناوٹ اور مقام سیسیوپا ستاروں کے درمیان ہے۔ اس چڑیل کے سائے نما نیبولا میں دھول اور کاسمک گیس موجود ہے، جو کہ 550 لائٹ ائیر دور موجود ہے۔
سوشل میڈیا صارفین اسے چڑیل کا سایہ قرار دے رہے ہیں، جبکہ کئی صارفین اسے فرشتہ بھی تصور کر رہے ہیں تاہم یہ ایک نیبولا ہے جس میں ہائیڈروجن آئینائیز شکل میں موجود ہیں۔
جبکہ اس نیبولا کے لال ہونے کی وجہ الٹرا وائلٹ شعائیں ہیں جو کہ اس کے قریب موجود نیلے ستارے سے آ رہی ہیں۔