پٹرول کی بچت کیسے کریں؟ گوگل میپ میں نیا فیچر متعارف

 پٹرول کی بچت کیسے کریں؟ گوگل میپ میں نیا فیچر متعارف فائل فوٹو پٹرول کی بچت کیسے کریں؟ گوگل میپ میں نیا فیچر متعارف

آج کل کوئی بھی مسئلہ ہو گوگل کے پاس اس کا حل موجود ہوتا ہے پٹرول کی بڑھتی قیمتوں میں اس ایندھن کی بچت بھی اب گوگل ہی کرائے گا۔

گوگل کو جہاں زندگی کے دیگر امور کے لیے استعمال کیا جاتا ہے وہیں لوگوں کی کثیر تعداد اب اپنے سفر کو آسان بنانے اور منزل کی رہنمائی کے لیے گوگل میپس کا استعمال کرتی ہے۔

تاہم سفر کوئی بھی اور کسی بھی گاڑی میں ہو پٹرول کا خرچ لازمی ہے جب کہ ایندھن کی بڑھتی قیمتوں کے بعد تو اب ہر شخص ہی پٹرول کی بچت کے راستے تلاش کرتا ہے، لیکن پریشان ہونے کی بات نہیں گوگل میپس آپ کو پٹرول بچت بھی کرا سکتا ہے۔

گوگل میپس میں eco-friendly routinge کے نام سے ایک فیچر ہے جو بہت وقت سے صارفین کو دستیاب ہے مگر حیران کن طور پر اس کی افادیت کا بہت کم افراد کو ہی علم ہے کیونکہ اس فیچر کو صارف کو خود ہی فعال (enable) کرنا ہوتا ہے۔

اس فیچر کی خوبی یہ ہے کہ یہ گاڑی کے انجن اور دیگر پہلوؤں کو مدنظر رکھ کر نہ صرف ایندھن کے استعمال کا تخمینہ لگاتا ہے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ یہ فیچر صارفین کو رئیل ٹائم ٹریفک، سڑک کی حالت اور دیگر پہلوؤں کی جانچ پڑتال کرکے بہترین راستہ بھی تجویز کرتا ہے تاکہ وقت اور ایندھن دونوں کی بچت ہوسکے اور یہی وجہ ہے کہ اس میں تجویز کیا گیا راستہ کئی بار تیز ترین روٹ سے مختلف ہوتا ہے۔

جب یہ فیچر ٹرن آف ہوتا ہے تو گوگل میپس کی جانب سے تیز ترین روٹ کی تلاش میں معاونت فراہم کی جاتی ہے جبکہ گاڑی یا ایندھن کو مدنظر نہیں رکھا جاتا۔

مگر اس فیچر کے تحت ایندھن کی بچت کے لیے بہترین راستوں کو سبز پتے کے لوگو (logo) سے ہائی لائٹ کیا جاتا ہے۔

فیچر کو ان ایبل کرنے کا طریقہ:

اپنے فون میں گوگل میپس کو اوپن کرکے سیٹنگز میں جائیں اور وہاں نیوی گیشن کے آپشن کا انتخاب کرتے ہوئے روٹ آپشنز پر کلک کریں۔

روٹ آپشنز میں Prefer fuel-efficient routes پر کلک کرکے eco-friendly routing کو ان ایبل کر دیں۔اس کے بعد اگلے پیج پر انجن ٹائپ کا انتخاب کریں۔

install suchtv android app on google app store