پٹرول کی نئی قیمت کیا ہوگی؟ اہم خبر آگئی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان 15فروری کو کیا جائے گا۔ فائل فوٹو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان 15فروری کو کیا جائے گا۔

پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے اضافے کی تجویز دے دی گئی، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان 15فروری کو کیا جائے گا۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے تجویز سامنے آئی، ذرائع نے بتایا ہے کہ پیٹرول کی فی لیٹرقیمت میں 2 روپے اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں9روپےتک اضافے کی تجویز ہے تاہم پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کااعلان 15فروری کو کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں 2 ہفتوں میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے اور خام تیل مہنگا ہونے سے ریفائنریزکی پیداواری لاگت بڑھی۔

یاد رہے 31 جنوری کو وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اعلان کیا تھا۔

وزارت خزانہ سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے 55 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا اور پیٹرول کی نئی قیمت 272 روپے 89 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی تھی۔

ڈیزل کی قیمت 2 روپے75 پیسے اضافے کے بعد نئی قیمت 278 روپے 96 پیسے فی لیٹر ہو گئی تھی۔

install suchtv android app on google app store