پی ٹی اے کا سم بند کرانے پر چارجز عائد کرنیکا فیصلہ

پی ٹی اے کا سم بند کرانے پر چارجز عائد کرنیکا فیصلہ فائل فوٹو پی ٹی اے کا سم بند کرانے پر چارجز عائد کرنیکا فیصلہ

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے کہا ہے کہ وہ شہری جو اپنی سم کارڈز بند کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں انہیں اگلے سال سے فی سم 200 روپے چارجز دینے ہوں گے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق نئے چارجز کا اطلاق ملک بھر میں (بشمول گلگت بلتستان، آزاد کشمیر) یکم جنوری 2024 سے ان سم کارڈز پر ہوگا، جو 6 ماہ سے کم مدت میں صارفین کے استعمال میں ہیں۔

پی ٹی اے نے شہریوں کو 31 دسمبر تک بغیر کسی چارجز کے سم واپس کرنے یا ان کو خارج کرنے کا وقت مہیا کیا ہے، مزید بتایا کہ ایسا کرنے سے صارفین سم بند کرانے کے چارجز سے بچ جائیں گے اور سم کارڈز کے ذمہ دارانہ استعمال کے لیے تعاون فراہم کر سکیں گے۔

اس کے علاوہ ان کیسز پر ایک دفعہ چھوٹ دی جائے گی، جہاں صارفین کے علم میں لائے بغیر یا ان کی اجازت کے بغیر غیر قانونی سمز جاری کی گئی ہیں۔

ریگولیٹری اتھارٹی کا کہنا تھا کہ پی ٹی اے اس فیصلے سے تمام ٹیلی کام صارفین کو بلا تعطل معیاری سہولیات کی فراہمی یقینی بناتے ہوئے قومی سلامتی اور سیکیورٹی کے لیے پُر عزم ہے۔

install suchtv android app on google app store