ملک میں انٹرنیٹ سروس کی معطلی سے متعلق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کا مؤقف سامنے آگیا۔
پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ ملک میں انٹرنیٹ بندش غیر معینہ مدت کے لیے ہے۔
پی ٹی اے کے مطابق انٹرنیٹ سروس محکمہ داخلہ کی درخواست پر بند کی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سوشل میڈیا پر جھوٹے اور بدترین پروپیگنڈے کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس معطل کردی گئی تھی۔