ایپل نے آئی فون 15 میں کیا نئے فیچرز متعارف کرائے ہیں؟

آئی فون فوٹو: ایکس (ٹوئٹر) آئی فون

ایپل نے اہم تبدیلیوں اور اعلیٰ معیار کے ساتھ اپنی آئی فون سیریز کے نئے ماڈل ’آئی فون 15‘ کو متعارف کروا دیا ہے۔

ایپل کی جانب سے متعارف کرائی گئی نئی سیریز کے نئے ماڈلز میں مختلف فیچرز شامل کئے گئے ہیں، نئی سیریز میں نئے رنگوں کے علاوہ سائز اور شکل میں بھی کچھ تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

ڈیزائن

اس سال آئی فون پرو ماڈلز کیلئے ٹائٹینیم کا فریم استعمال کیا گیا ہے جو پچھلے سال کے پرو ماڈلز کے مقابلے مضبوط اور ہلکے وزن کے ہوں گے۔ اس بار پرو ماڈلز کیلئے سائلنٹ سوئچ کی جگہ ایکشن بٹن کا اضافہ کردیا گیا ہے، جبکہ آئی فون کے اس نئے ورژن میں پاور بٹن کو حذف کردیا گیا ہے۔

فون کو دیرپا استعمال کے قابل بنا نے کے لیے اپیل نے اس بار فون کا شیشہ بھی دوسرے سمارٹ فونز کے مقابلے میں بہت زیادہ مضبوط ہے، ایپل کی آئی فون 15 سیریز کے فونز سیاہ، نیلے اور سلور رنگ میں دستیاب ہوں گے اور ان کی سکرین برائٹنس پچھلے فونز سے زیادہ ہوگی۔

آئی فون 15 اور آئی فون 15 پرو میں 6.1 انچ جبکہ آئی فون 15 پلس اور آئی فون 15 پرو میکس میں 6.7 انچ کا ڈسپلے دیا گیا۔ اس سال تمام نئے آئی فونز کے ڈسپلے میں ڈائنامک آئی لینڈ ڈیزائن موجود ہوگا جو گزشتہ سال آئی فون 14 پرو ماڈلز تک محدود تھا۔

سٹوریج

ایپل نے آئی فون 15 پرو ماڈلز کیلئے گزشتہ ماڈلز کے مقابلے میں ریم میں 2 جی بی کا مزید اضافہ کیا گیا ہے جو کہ اب 8 جی بی تک رکھی گئی ہے۔ اسی کے ساتھ ساتھ آئی فون 15 کے پرو ماڈلز، 15 پرو اور 15 پرو میکس میں نئی اے 17 بایونک چپ شامل کی گئی ہے۔ اس کا مقصد نئے ماڈلز کی رفتار پچھلے ماڈلز کی نسبت مزید بہتر کرنا ہے۔

کمپنی آئی فون 15 الٹرا کو 128 جی بی کے بجائے 256 جی بی اسٹوریج کی گنجائش فراہم کرے گی۔ دوسرے فونز کی شروعات 128 جی بی سے ہوگی۔

کیمرہ

آئی فون 15 کا کیمرہ 48 میگاپکسل کا ہو گا جس میں پریسکوپک لینز کا استعمال کیا گیا ہے، جو بہتر آپٹیکل زوم فراہم کرتا ہے اور اس سے فون کی موٹائی پر بھی کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ اس کے ساتھ ہی کیمرہ سیٹ اپ میں پیری اسکوپ فوٹو کیمرہ بھی شامل کیا گیا ہے جس کے بعد آپٹیکل زوم میں نمایاں اضافہ ہوگا۔

ان میں 48 ایم پی کا مرکزی کیمرہ خاص طور پر آئی فون کے پرو ماڈل کے لیے تیار ہوا ہے جو 24 ایم پی سپر ہائی ریزولوشن کے ساتھ دستیاب ہے اور اس کی وجہ سے تصاویر کا معیار پہلے سے بہتر ہو گا۔ اور ساتھ ہی مرکزی کیمرے میں یہ سہولت بھی موجود ہے کہ صارف 24 ایم ایم، 28 ایم ایم اور 25 ایم ایم میں سے کسی بھی فوکل لینتھ کا انتخاب کر سکتا ہے۔

تمام آئی فون 15 ماڈلز میں سیلفی کیمرے کے لیے ڈائنک آئی لینڈ ڈیزائن دیا جائے گا۔گزشتہ سال صرف آئی فون 14 پرو اور 14 پرو میکس کے لیے اس ڈیزائن کو اپنایا گیا تھا۔

طاقتور بیٹری

آئی فون 15 سیریز کے چاروں ماڈلز پہلے سے زیادہ طاقتور بیٹری سے لیس ہوں گے۔ آئی فون 15 میں 3877 ایم اے ایچ، آئی فون 15 پلس میں 4912 ایم اے ایچ، آئی فون 15 پرو میں 3650 ایم اے ایچ جبکہ آئی فون 15 پرو میکس میں 4852 ایم اے ایچ بیٹری موجود ہوگی۔

اس کے مقابلے میں آئی فون 14 میں 3279 ایم اے ایچ، آئی فون 14 پلس میں 4323 ایم اے ایچ، آئی فون 14 پرو میں 3200 ایم اے ایچ جبکہ آئی فون 14 پرو میکس میں 4323 ایم اے ایچ بیٹری استعمال کی جا رہی ہے۔

سیکیورٹی اپ ڈیٹس

جاسوس سافٹ ویئر کو آئی او ایس سسٹم میں داخل ہونے سے روکنے کے لیے ایپل نے مختلف سکیورٹی اپ ڈیٹس ریلیز کی ہیں جس کے باعث نئے آئی فونز اس قسم کے حملے سے بچاؤ میں مددگار ثابت ہوں گے۔

قیمت

آئی فون 15 کی قیمت 799 امریکی ڈالرز یعنی تقریباً پاکستانی 2 لاکھ 40 ہزار روپے سے شروع ہو رہی ہے جبکہ آئی فون 15 پلس کی قیمت 899 ڈالرز یعنی تقریباً پاکستانی 2 لاکھ 70 ہزار روپے ہے۔

آئی فون 15 پرو کی قیمت 999 ڈالرز یعنی تقریباً پاکستانی 3 لاکھ روپے سے شروع ہے جبکہ آئی فون 15 پرو میکس کی قیمت 1199 ڈالرز یعنی تقریباً پاکستانی 3 لاکھ 60 ہزار روپے سے شروع ہے۔ اور یہ فونز 22 ستمبر سے مارکیٹ میں دستیاب ہوں گے۔

install suchtv android app on google app store