جانئے وہ طریقے جن سے گاڑی کا اے سی پوری قوت کے ساتھ کام کرنے لگے گا

جانئے وہ طریقے جن سے گاڑی کا اے سی پوری قوت کے ساتھ کام کرنے لگے گا فائل فوٹو جانئے وہ طریقے جن سے گاڑی کا اے سی پوری قوت کے ساتھ کام کرنے لگے گا

اس شدید گرمی کے موسم میں پرسکون سفر کے لیے کار کے ایئرکنڈیشننگ سسٹم کا مناسب طور پر کام کرنا ازحد ناگزیر ہے۔ اگر آپ کی گاڑی کا اے سی پوری کولنگ نہیں کر رہا تو کچھ اقدامات ہیں جن کے کرنے سے آپ کی گاڑی کا اے سی پوری قوت کے ساتھ کام کرنے لگے گا۔

اپنی کار کے کیبن ایئرفلٹر صاف کریں یا اگر ان کی حالت زیادہ خستہ ہوچکی ہے تو انہیں تبدیل کر دیں۔ اپنی گاڑی کو ہمیشہ سایہ دار جگہ پر پارک کریں اور ’سن شیڈز‘ کا استعمال کریں۔کار کے اے سی سسٹم کی بروقت سروس کروائیں ۔

گاڑی کے اے سی سسٹم کی معمول کی مینٹی نینس کو کبھی بھی نظرانداز مت کریں۔گاڑی سٹارٹ کرتے ہی اے سی کو ایک دم پوری قوت کے ساتھ چالو مت کر دیں۔ اس کی بجائے پہلے کولنگ بند رکھتے ہوئے صرف پنکھا چلائیں اور پھر بتدریج پنکھے کی رفتار کم کرتے جائیں ور کولنگ بڑھاتے جائیں۔

اکثر گاڑیوں کے اے سی سسٹم میں ’ایئر ری سرکولیشن‘ کا فیچر ہوتا ہے۔ اس سے استفادہ کریں۔ یہ فیچر کار میں موجود پہلے سے ٹھنڈی ہوا کو دوبارہ استعمال کرتا ہے جس سے وہ مزید ٹھنڈی ہوتی ہے اور اے سی پر دباﺅ بھی کم ہوتا ہے۔بلا وجہ گاڑی کو کھڑی حالت میں سٹارٹ مت رکھیں۔ اس سے نہ صرف آپ کی تیل کی کھپت بڑھتی ہے بلکہ اے سی سسٹم پر بھی دباﺅ بڑھتا ہے۔ اس کے علاوہ ونڈ شیلڈ اور ونڈوز پر سن شیڈز کا استعمال کریں۔

 

install suchtv android app on google app store