خضدار میں فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکا، ایس ایچ او سی ٹی ڈی شہید

 خضدار میں دھماکا، ایس ایچ او سی ٹی ڈی شہید فائل فوٹو خضدار میں دھماکا، ایس ایچ او سی ٹی ڈی شہید

بلوچستان کے ضلع خضدار میں فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں ایس ایچ کاؤنٹر ٹررزم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) شربت خان شہید ہوگئے۔

حکام کے مطبق دھماکا قومی شاہراہ پر میڈیکل کالج کے قریب ہوا ہے۔

ڈپٹی کمشنر خضدار الیاس کبزئی نے بتایا کہ دھماکا خیز مواد سڑک کے کنارے نصب کیا گیا تھا اور دھماکے کے وقت ایس ایچ او شربت خان گاڑی میں اکیلے تھے۔

الیاس کبزئی نے مزید بتایا کہ دھماکے میں شہید ہونے والے ایس ایچ او اپنی رہائش گاہ سے دفتر جا رہا تھے۔

اس سے قبل فروری میں خضدار میں ایک بم دھماکے کے ذریعے پولیس گاڑی کو نشانہ بنایا گیا تھا جس کے باعث دو پولیس اہلکار شہید اور دو زخمی ہوگئے تھے۔

install suchtv android app on google app store