ایمازون کا اٹھارہ ہزار ملازمین کو برطرف کرنے کا اعلان

ایمازون کا اٹھارہ ہزار ملازمین کو برطرف کرنے کا اعلان فائل فوٹو ایمازون کا اٹھارہ ہزار ملازمین کو برطرف کرنے کا اعلان

ملٹی نیشنل ٹیکنالوجی کمپنی ایمزون نے اٹھارہ ہزار سے زائد ملازمین کو برطرف کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، ایمزون نے کمپنی کے اخراجات کم کرنے کے لیے بڑی تعداد میں ملازمین کی برطرفیاں کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، سب سے زیادہ برطرفیاں کمپنی کے ای کامرس اور ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ سے کی جائیں گی، جن کا اعلان امیزون 18 جنوری کو کرے گا۔

برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق، کمپنی کے تقریباً 3 لاکھ کارپوریٹ ملازمین میں سے 6 فیصد ملازمین کو برطرف کردیا جائے گا جوکہ کمپنی کےکاروبار کے لیے ایک بڑا دھچکا ہے۔

واضح رہے کہ ایمزون امریکا میں مجموعی طور پر تقریباً 1.5 ملین ملازمین کے ساتھ، وال مارٹ انکارپوریشن کے بعد دوسری سب سے بڑی نجی کمپنی ہے۔

کمپنی کے سی ای او اینڈی جسی نے اپنے پیغام میں دعویٰ کیا کہ غیر مستحکم معیشت اور گزشتہ چند سالوں میں بڑھتی ہوئی بھرتیوں نے اس سال کی سالانہ منصوبہ بندی کو مزید مشکل بنا دیا ہے۔

ایمزون اسٹاک کی قیمت میں کمی محسوس ہونے کے بعد اپنی ترقی کی رفتار کو تھوڑا کم کرنے کے لیے تیار ہے کیونکہ بڑھتی ہوئی مہنگائی نے کاروبار اور صارفین دونوں کو اخراجات کم کرنے پر مجبور کیا ہے۔

install suchtv android app on google app store