ٹوئٹر کا یو ٹرن، 8 ڈالر کا بلیو ٹک سبسکرپشن پلان واپس لے لیا

ٹوئٹر نے 8 ڈالر ماہانہ فیس کے بدلےتصدیق شدہ اکاؤنٹس کا بلیو ٹک حاصل کرنے کا پلان عارضی طور پر واپس لے لیا۔ فائل فوٹو ٹوئٹر نے 8 ڈالر ماہانہ فیس کے بدلےتصدیق شدہ اکاؤنٹس کا بلیو ٹک حاصل کرنے کا پلان عارضی طور پر واپس لے لیا۔

ٹوئٹر نے 8 ڈالر ماہانہ فیس کے بدلےتصدیق شدہ اکاؤنٹس کا بلیو ٹک حاصل کرنے کا پلان عارضی طور پر واپس لے لیا۔

ٹوئٹر کی جانب سے 8 ڈالر بلیو ٹک سبسکرپشن پلان جاری کرتے ہی ٹوئٹر پر جعلی اکاونٹس کی بھر مار لگ گئی۔ رواں ہفتے پلان متعارف کیے جانے کے بعد ہر اس صارف کو بلیو ٹک دیا جارہا ہے جو ماہانہ 8 ڈالر ادا کرے گا۔

رواں ہفتے کے دوران جعلی اکاونٹس کی یلغار نے ٹوئٹر انتظامیہ کو چکرا کر رکھ دیا جس کی وجہ سے ٹوئٹر نے ایک ہی ہفتے بعد 8 ڈالر بلیو چیک سبسکرپشن پلان کو عاضی طور پر بند کر دیا ہے۔

ٹوئٹر پر جعلی اکاونٹس کی تعداد میں اس قدر تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے کہ انتظامیہ کو جمعہ کے دن کئی لوگوں کو الگ سے آفیشل بیج بھی جاری کرنا پڑا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بلیو ٹک تصدیق کے بعد مشہور لوگوں جیسے سیاستدان، سوبز اسٹارز ، معروف کمپنیوں، سرکاری اداروں ، صحافیوں وغیرہ کو جاری کیا جاتا تھا۔

 

install suchtv android app on google app store