ٹوئٹر صارفین ہوجائیں تیار

ایلون مسک ٹوئٹر میں پیمنٹ سسٹم لانے کیلئے تیار فائل فوٹو ایلون مسک ٹوئٹر میں پیمنٹ سسٹم لانے کیلئے تیار

ٹوئٹر کے نئے سی ای او ایلون مسک ٹوئٹر نے پیمنٹ سسٹم کو اپنے پلیٹ فارم کا حصہ بنانے کے لیے تیاری کرلیا ہے۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایلون مسک نے 9 نومبر کو ایک لائیو اسٹریم کے دوران پیمنٹ سسٹم کو سوشل میڈیا نیٹ ورک کا حصہ بنانے پر بات کی۔

انہوں نے کہا کہ ٹوئٹر کا پیمنٹ سسٹم بینک اکاؤنٹس اور ڈیبٹ کارڈ سے منسلک ہوگا۔

ٹوئٹر کی جانب سے اس حوالے سے دستاویزات گزشتہ دنوں امریکی محکمہ خزانہ کے ڈیپارٹمنٹ آف Financial Crimes Enforcement Network کے پاس جمع کرائی گئی تھیں۔

ایلون مسک نے کہا کہ ٹوئٹر بلیو سبسکرپشن پلان سے صارفین اس پلیٹ فارم کو پیمنٹس کے لیے استعمال کرسکیں گے اور ایک دوسرے کو رقوم بھیج سکیں گے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ صارفین اپنے بینک اکاؤنٹس کو ٹوئٹر سے لنک کرسکیں گے اور اگلے مرحلے میں ہم انہیں زیادہ فیچرز فراہم کریں گے جبکہ ڈیبٹ کارڈز اور چیکس کا اضافہ بھی کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ ایلون مسک معروف سروس پے پال کے شریک بانی بھی رہے ہیں اور انہیں اس طرح کے پیمنٹ سسٹم کے بارے میں کافی کچھ معلوم ہے۔

install suchtv android app on google app store