ٹوئٹر نے سیاسی اشتہارات پر عائد پابندی اٹھالی

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس فائل فوٹو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) نے امریکی صدارتی انتخابات سے قبل سیاسی اشتہارات پر عائد پابندی اٹھالی۔

ٹوئٹر نے 2019ء میں سیاسی اشتہارات پر پابندی عائد کی تھی، اس وقت کے مالک جیک ڈورسی کا کہنا تھا کہ یہ اظہار رائے کی آزادی کیخلاف ہے، آپ اپنی سیاسی تقریر دوسروں تک پہنچانے کیلئے طاقت کا استعمال کرتے ہیں۔

رواں سال جنوری میں امریکا میں صرف آگہی اور معاشرتی مسائل کے اشتہارات چلانے کی اجازت دی گئی تھی۔

نئے مالک ایلون مسک نے اپنی ویب سائٹ کا نام ٹوئٹر سے ایکس میں تبدیل کردیا تھا۔ اب ایکس نے سیاسی اشتہارات کی اجازت دیتے ہوئے پابندی ختم کردی ہے۔

install suchtv android app on google app store