ناسا نے خطرناک سمندری طوفان 'ای این' کی خلا سے ریکارڈ کی گئی ویڈیو جاری کردی

  • اپ ڈیٹ:
سمندری طوفان 'ای این' فائل فوٹو سمندری طوفان 'ای این'

امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے (ناسا ) نے خطرناک سمندری طوفان ’ای این‘ کی خلا سے ریکارڈ کی گئی ویڈیو جاری کردی ہے۔

ناسا کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سمندری طوفان ’ای این‘ امریکی ریاست جنوبی کیرولینا پہنچ گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق ایک سو تیس کلو میٹر فی گھنٹہ کی ہواؤں کے ساتھ بارش نے نظام زندگی مفلوج کردیا، جب کہ سمندری طوفان سے سڑکوں، گلیوں میں پانی بھر گیا اور گاڑیاں ڈوب گئیں۔

سمندری طوفان کے باعث دو لاکھ صارفین بجلی سے محروم ہوئے۔ دوسری جانب امریکی ریاست فلوریڈا میں ’ای این‘ سے مرنے والوں کی تعداد تینتیس ہوگئی ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق زیادہ تر اموات سیلاب میں ڈوبنے سے ہوئیں۔

طوفان کی شدت کے باعث پروازیں منسوخ رہیں۔ اس دوران بجلی معطل اور فصلیں متاثر ہوئیں۔ تباہی اور کاروبار بند ہونے سے امریکی معیشت کو اربوں ڈالر کا نقصان ہوا، جس کا ابتدائی تخمینہ چالیس ارب ڈالر لگایا گیا ہے۔

install suchtv android app on google app store