واٹس ایپ کے نئے فیچر میں اب صارفین کمیونٹیز کو تشکیل دے سکیں گے

واٹس ایپ کا نیا فیچرمتعدد افراد ایک جگہ ایک دوسرے سے رابطے میں رہ سکتے ہیں فائل فوٹو واٹس ایپ کا نیا فیچرمتعدد افراد ایک جگہ ایک دوسرے سے رابطے میں رہ سکتے ہیں

واٹس ایپ میں گروپس ایک اہم فیچر ہے جس کے ذریعے متعدد افراد ایک جگہ ایک دوسرے سے رابطے میں رہ سکتے ہیں مگر اس میں اب تک ایک کمی ہے اور وہ ہے لوگوں کی محدود تعداد، یعنی ایک گروپ میں 256 سے زیادہ اراکین نہیں ہوسکتے۔

اب میٹا کی زیرملکیت میسجنگ ایپ نے اس خامی کو دور کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور کمیونٹی نامی فیچر کو متعارف کرانے پر کام شروع کردیا ہے۔

واٹس ایپ کی اپ ڈیٹس پر نظر رکھنے والی سائٹ “ویبیٹا انفو” کے مطابق آئی او ایس کے بیٹا ورژن میں کمیونٹی فیچر کو پیش کیا گیا ہے جس کی مدد سے صارفین کمیونٹیز کو تشکیل دے سکیں گے۔

یہ فیچر واٹس ایپ گروپس کے لیے ہے کیونکہ ایک کمیونٹی میں 10 واٹس ایپ گروپس کو لنک کیا جاسکے گا۔

اس میں ایک نیا اناؤنسمنٹ سیکشن بھی ہوگا جس تک صرف ایڈمنز کو رسائی ہوگی اور اس کی مدد سے وہ کمیونٹی سے لنک تمام گروپس کے اراکین تک کسی پیغام کو شیئر کرسکیں گے۔ کمیونٹی کے گروپس میں شامل افراد گروپس کو دیکھ نہیں سکیں گے۔

واٹس ایپ کی جانب سے یہ فیچر دیگر میسجنگ ایپس جیسے ٹیلی گرام کے مقابلے میں پر متعارف کرایا جارہا ہے جس میں کمیونٹی جیسا فیچر پہلے سے چینیلز کے نام سے موجود ہے جس میں 20 ہزارافراد کو اکٹھا کیا جاسکتا ہے۔

ٹیلی گرام چینیلز میں صرف ایڈمنز کو ہی پوسٹ کرنے کا اختیار ہوتا ہے اور توقع ہے کہ واٹس ایپ کمیونٹی فیچر بھی لگ بھگ اسی طرح کام کرے گا۔ یہ فیچر آنے والے ہفتوں یا مہینوں میں آئی او ایس اور اینڈرائیڈ صارفین کے لیے متعارف کرایا جائے گا۔

ایک اور فیچر کو جلد واٹس ایپ کا حصہ بنایا جارہا ہے جو کسی گروپ میں تمام افراد کے لیے میسجز کو ڈیلیٹ کرنے کے حوالے سے حوالے سے ہے۔

گروپ ایڈمن کو ہر ایک کے لیے پیغامات ڈیلیٹ کرنے کا اختیار اس فیچر کے ذریعے مل سکے گا۔ اس فیچر پر ابھی کام جاری ہے اور اس کی دستیابی کے بارے میں ابھی کچھ کہنا ممکن نہیں۔

install suchtv android app on google app store