واٹس ایپ میں نیا اور کارآمد فیچر متعارف

واٹس ایپ میں نیا اور کارآمد فیچر متعارف فائل فوٹو واٹس ایپ میں نیا اور کارآمد فیچر متعارف

واٹس ایپ کی جانب سے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے ایک کارآمد فیچر متعارف کرانے کے لیے کام کیا جا رہا ہے۔ اس فیچر سے صارفین وائس میسج کو سننے کی بجائے پڑھ سکیں گے۔

ایک رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کی جانب سے وائس میسجز کو ٹرانسکرئب کرنے کا فیچر اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے بیٹا ورژن میں متعارف کرایا گیا ہے۔ بیٹا ورژن میں اس فیچر کو ان ایبل کرنے کے لیے 150 ایم بی ڈیٹا بھی ڈاؤن لوڈ کرنا ہوگا۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ اس فیچر سے صارف وائس میسج کو سننے سے قبل ہی اس کا تحریری متن پڑھ سکے گا۔ یہ فیچر کسی ایسی جگہ کارآمد ثابت ہوگا جہاں شور بہت زیادہ ہو اور وائس میسج سننا بہت مشکل ہو۔

صارفین کو یہ فیچر کب تک دستیاب ہوگا؟ یہ کہنا مشکل ہے مگر رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس حوالے سے کام کافی تیزی سے کیا جا رہا ہے اور امکان ہے کہ بہت جلد اسے پلیٹ فارم کا حصہ بنایا جا سکتا ہے۔

install suchtv android app on google app store