واٹس ایپ صارفین اب ایک سے زائد چیٹس اور میسجز پن کر سکتے ہیں

واٹس ایپ صارفین اب ایک سے زائد چیٹس اور میسجز پن کر سکتے ہیں فائل فوٹو واٹس ایپ صارفین اب ایک سے زائد چیٹس اور میسجز پن کر سکتے ہیں

واٹس ایپ نے چیٹس میں ایک سے زائد میسجز پن کرنے کا فیچر متعارف کرا دیا ہے۔

خیال رہے کہ واٹس ایپ کی جانب سے دسمبر 2023 میں پن میسجز کا فیچر متعارف کرایا گیا تھا۔ اس فیچر کے تحت کسی چیٹ میں ایک میسج کو پن کرنا ممکن تھا۔ مگر اب اس فیچر کو مزید بہتر بنایا گیا ہے جس کے بعد صارفین کسی بھی چیٹ میں 3 میسجز کو پن کر سکیں گے۔

میٹا کے چیف ایگزیکٹو مارک زکربرگ کی جانب سے اس فیچر کا اعلان واٹس ایپ چینل میں کیا گیا۔

اس حوالے سے واٹس ایپ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ اب صارفین ٹیکسٹ کے ساتھ ساتھ ہر طرح کے میسجز جیسے تصاویر، ویڈیوز، ویڈیو نوٹس اور پولز کو بھی پن کر سکیں گے۔

یہ فیچر انفرادی چیٹس کے ساتھ ساتھ گروپ چیٹس میں بھی کام کرے گا۔ مگر گروپ چیٹس میں ایڈمن کو اختیار ہوگا کہ وہ اراکین کو اس فیچر کو استعمال کرنے کی اجازت دیتا ہے یا نہیں۔

یہ فیچر صارفین کے لیے کسی اہم معلومات تک فوری رسائی کے لیے بہترین ثابت ہوتا ہے اور انہیں چیٹ میں اسکرول نہیں کرنا پڑتا۔

واضح رہے کہ میسجز کو مخصوص وقت تک ہی پن کیا جا سکتا ہے۔ جب آپ کسی میسج کو پن کریں گے تو 24 گھنٹے، 7 دن اور ایک مہنے کے آپشنز میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا۔

میسجز کو پن کیسے کریں؟

میسج پن کرنے کا عمل کافی آسان ہے۔ اس کے لیے چیٹ کے اندر اس میسج کو کچھ دیر تک دبا کر رکھیں جس کو پن کرنا چاہتے ہیں اور پھر پن آپشن کا انتخاب کریں۔

خیال رہے کہ میسجز کے ساتھ ساتھ آپ 3 چیٹس کو بھی پن کر سکتے ہیں۔

پن چیٹس واٹس ایپ کی ہوم فیڈ پر سب سے اوپر نظر آتی ہیں۔

install suchtv android app on google app store