فیس بک نے اپنا نام بدلنے کا فیصلہ کر لیا

فیس بک نے اپنا نام بدلنے کا فیصلہ کر لیا فائل فوٹو فیس بک نے اپنا نام بدلنے کا فیصلہ کر لیا

سماجی رابطے کی مقبول ترین سائٹ فیس بک نے اپنا نام بدلنے کا فیصلہ کر لیا ہے، آئندہ ہفتے ایک نئے نام کے ساتھ فیس بک خود کو دوبارہ متعارف کرا سکتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق فیس بک کے بانی مارک زکربرگ 28 اکتوبر کو کمپنی کی سالانہ کانفرنس میں نام کی تبدیلی کے بارے میں اپنی ٹیم سے بات کرنے کے بعد فیصلہ کریں گے۔
ری برانڈنگ، فیس بک کی سوشل میڈیا ایپ کو ایک پیرنٹ کمپنی کے ماتحت کئی مصنوعات میں سے ایک کے طور پر پیش کرے گی جو انسٹاگرام، واٹس ایپ، اوکولس اور دیگر کی نگرانی کرے گی۔

رپورٹ کے مطابق سائٹ کی ری برانڈنگ فیس بک کے نئے پراجیکٹ میٹاورس پر فیس بک کی توجہ کی عکاسی کرے گا.

فیس بک اس وقت دنیا کو مزید پاس لانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی پر تیزی سے کام کر رہا ہے، ٹیکنالوجی کمپنی میٹاورس نامی ورچوئل ریئلٹی پلیٹ فارم کو تیار کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے، جس کے لیے وہ یورپ میں دس ہزار لوگوں کو بھرتی کرے گی۔

میٹاورس وہ ٹیکنالوجی ہے جسے انٹرنیٹ کے مستقبل کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

install suchtv android app on google app store