پی ایس ایل فائیو:کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دیکر سیمی فائنل میں پہنچ گئے

 نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جانے والے پاکستان سپر لیگ  فائیو کے 28 ویں میچ میں کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دے دی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں صرف 136 رنز بنائے۔

 

اسلام آباد یونائیٹڈ کے 137 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگ کی بیٹنگ شروع ہوئی۔ شرجیل خان اور بابر اعظم نے اوپننگ کی۔ شرجیل خان 14 گیندوں پر دھوں دھار 37 رنز بناکر عاکف جاوید کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے جب کہ بابر اعظم 20 گیندوں پر 19 رنز بناکر موسی کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔

ان کے بعد آنے والے کیمرون ڈیلپورٹ نے 11 رنز بنائے جنہیں شاداب خان نے پویلین روانہ کردیا اور افتخار احمد محض ایک رنز بناکر شاداب خان کی گیند پر آصف علی کو کیچ دے بیٹھے۔ عماد وسیم نے 26 اور والٹن نے 11 رنز اسکور کیے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے شاداب خان نے دو جب کہ محمد موسی، ظفر گوہر، عاکف جاوید اور رومان رئیس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

کراچی کنگز میں الیکس ہیلز کی وطن واپسی کے بعد کیمرون ڈیلپورٹ کو پلینگ الیون میں شامل کیا گیا ہے جب کہ اسلام آباد یونائیٹڈ میں غیر ملکی کھلاڑیوں میں صرف فل سالٹ اور کولن انگرام شامل ہیں، دیگر کھلاڑی کورونا وائرس کی وجہ سے احتیاطی طور پر وطن واپس روانہ ہوگئے ہیں۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

install suchtv android app on google app store