پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں ملتان سلطانز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پشاور زلمی کو 3 رنز سے ہرا دیا۔
کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پی ایس ایل کے 27ویں میچ پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
نئی اوپننگ جوڑی روہیل نذیر اور ذیشان اشرف نے اننگز کا آغاز کیا اور پہلی وکٹ کے لیے 32رنز کی ساجھے داری قائم کی، لیگ میں پہلا میچ کھیلنے والے پاکستان انڈر19 ٹیم کے کپتان روہیل 14رنز بنانے کے بعد وکٹوں کے عقب میں کیچ دے بیٹھے۔
اس کے بعد ذیشان کا ساتھ دینے کپتان شان مسعود آئے اور دونوں کھلاڑی اب تک رنز سے زائد کی شراکت قائم کر چکے ہیں، ذیشان اپنی نصف سنچری مکمل کر چکے ہیں۔
اسکور 92 تک پہنچا تو ذیشان 52رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے لیکن سلطانز کو اصل دھچکا اس وقت لگا جب ایک گیند ہی راحت علی نے ہی اپنی ٹیم کو تیسری کامیابی دلاتے ہوئے معین علی کی قیمتی وکٹ حاصل کر لی۔
روی بوپاری بھی ٹیم کے کام نہ آئے اور صرف پانچ رنز بنانے کے بعد نوجوان عامر کی میچ میں پہلی کی وکٹ بن گئے۔
شان مسعود نے 28رنز کی اننگز کھیلی لیکن وہ بھی ٹیم کو بیچ منجدھار میں چھوڑ کر پویلین سدھارے۔
اس موقع پر شاہد آفریدی اور خوشدل شاہ کی جوڑی وکٹ پر اکٹھا ہوئی اور دونوں نے مل کر اسکور کو 134تک پہنچا دیا، شاہد آفریدی آؤٹ ہونے والے چھٹے کھلاڑی بنے جو 19رنز بنا سکے۔
آخری اوور میں خوشدل شاہ نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے دو چھکے لگا کر اپنی ٹیم کو 154رنز کے مجموعے تک رسائی دلائی، انہوں نے 30رنز بنائے۔
ملتان سلطانز نے مقررہ 20 اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 154رنز بنائے۔
پشاور زلمی کی جانب سے راحت علی نے تین جبکہ عامر خان، وہاب ریاض اور حسن علی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے بتایا کہ ان کی ٹیم میں کوئی بھی غیرملکی کھلاڑی شامل نہیں کیونکہ کورونا وائرس کے خطرے کے سبب ان کے تمام غیرملکی کھلاڑی وطن واپس لوٹ گئے ہیں۔
ملتان سلطانز نے بھی اپنی ٹیم میں متعدد تبدیلیاں کی ہیں اور انہیں بھی وطن واپس لوٹ جانے والے کھلاڑیوں جیمز ونس اور رلی روسو کی خدمات میسر نہیں۔
رواں سال دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے پہلے میچ میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو شکست دی تھی۔
یاد رہے کہ کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر آج نیشنل اسٹیڈیم میں شائقین کو داخلے کی اجازت نہیں اور خالی اسٹیڈیم میں میچ کھیلا جا رہا ہے۔
وائرس کے خطرے کے سبب پشاور زلمی کے تمام غیرملکی کھلاڑی وطن واپس لوٹ گئے ہیں جس میں لیام لیونگسٹن، لیام ڈاسن، ٹام بینٹن، کارلوس بریتھ ویٹ، لوئس گریگوری اور کوچ جیمز فوسٹر بھی شامل ہیں۔
میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔
پشاور زلمی: وہاب ریاض(کپتان)، کامران اکمل، امام الحق، حیدر علی، عمر امین، شعیب ملک، عادل امین، حماد اعظم، حسن علی، راحت علی اور عامر خان
ملتان سلطانز: شان مسعود(کپتان)، ذیشان اشرف، معین علی، روی بوپارہ، خوشدل شاہ، روہیل نذیر، شاہد آفریدی، عمران طاہر، محمد عرفان، سہیل تنویر اور علی شفیق۔