آسٹریلوی کرکٹر شین واٹسن نے پاکستان کے حق میں ایسا بیان دیدیا کہ پڑوسی ملک جل بھن گیا

 آسٹریلوی کرکٹر شین واٹسن فائل فوٹو آسٹریلوی کرکٹر شین واٹسن

پاکستان سپر لیگ فائیو کیلئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم میں شامل آسٹریلوی کرکٹر شین واٹسن نے اپنی انفرادی اور ٹیم کی کارکردگی پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بدقسمتی ہے کہ ہم پرفارم نہیں کر سکے،ہم سب کے لیے اس میں سیکھنے اور تجربہ حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے۔

شہرہ آفاق آسٹریلوی کرکٹراور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کےاہم رکن شین واٹسن نے کہاہےکہ بدقسمتی سے ہم ایونٹ میں اچھا نہیں کھیل سکے، آغاز اچھا تھا لیکن اس مومنٹم کو برقرار رکھنے میں ناکام رہے، میں سمجھتا ہوں کہ دیگر ٹیمیں پہلے کی نسبت مضبوط ہوئی ہیں اور اُنہوں نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا ہے ،ایسے میں ہمارے لیے مایوس کن ہے کہ ہم اچھا نہیں کھیلے لیکن ہم سب کے لیے اس میں سیکھنے اور تجربہ حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے۔

آسٹریلوی کرکٹر نے کہا کہ ایسا نہیں ہے کہ بولروں کے اچھا پرفارم نہ کرنے کی وجہ سے بیٹسمینوں پر دباؤ بڑھا ہے، اچھا نہ کھیلنے کی وجہ سے سب دباؤ کا شکار ہوئے، ایسا نہیں ہے کہ ینگ بولرز اچھا نہیں کھیلے تو تجربہ کار اور سینئر بیٹسمینوں دباؤ میں آئے اور وہ اچھا نہیں کھیلے۔

شین واٹسن نے کہاکہ میں ایک بار پھر پہلے جیسا پرفارم کرنا چاہا رہا تھا میں ویسا نہیں کر سکا، میں اس طرح اپنا حصہ نہیں ڈال سکا جس طرح میں نے گزشتہ برس ڈالا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں پچھلے سال صرف کراچی میں رہا تاہم پی ایس ایل فائیو کی وجہ سے مجھے پاکستان میں گھومنے کا موقع ملا، کراچی، لاہور، اسلام آباد اور ملتان جانے کا موقع ملا،پاکستان ایک خوبصورت ملک ہے، سیکیورٹی شاندار ہے، ہمارا بہت اچھا خیال رکھا جا رہا ہے، میری زندگی کا یہ ایک اچھا تجربہ ہے، میرا ہی نہیں دیگر غیر ملکی کھلاڑیوں کے لیے بھی یہ ایک اچھا تجربہ ہے۔

عظیم کرکٹر سر ویون رچرڈز کےحوالے سے شین واٹسن نے کہا کہ یہ میری زندگی کے یادگار لمحات ہیں، سر ویون رچرڈ سے سے باتیں کرکے ان سے سوالات پوچھ کر ان کے تجربے سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہا ہوں، میں خوش قسمت ہوں کہ ان کے ساتھ ہوں، وہ ایک عظیم کرکٹر ہیں، ان کا ساتھ ہونا ہم سب کے لیے شاندار ہے۔

شین واٹسن نے کہا کہ میں اگر اپنی بات کروں تو مجھے یہاں انٹرنیشنل سیریز ہونے میں اب کوئی شک نہیں ہے، کرکٹرز ایسوسی ایشن، کھلاڑی یا کرکٹ آسٹریلیا کی کیا سوچ ہے، مجھے نہیں علم تاہم میں پر امید ہوں کہ پی سی بی اور کرکٹ آسٹریلیا سیریز کے حوالے سے ضرور بات چیت کر رہے ہیں اور مستقبل میں بھی کریں گے۔

انہوں نے مزید کہاکہ میں سمجھتا ہوں کہ پاکستان میں سیکیورٹی بڑی غیرمعمولی ہے، کراوڈ کرکٹ کے حوالے سے بہت جذباتی ہے اور عوام میچز دیکھنا چاہتے ہیں۔

 

 

install suchtv android app on google app store