تاریخ میں پہلی بار بنگلادیش نے آسٹریلیا کو ون ڈے سیریز میں شکست دے دی

بنگلادیش نے آسٹریلیا کو ون ڈے سیریز میں شکست دے دی فائل فوٹو بنگلادیش نے آسٹریلیا کو ون ڈے سیریز میں شکست دے دی

بنگلادیش نے آسٹریلیا کو پہلی بار ون ڈے سیریز میں شکست دے دی۔

ڈھاکا میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میچ میں بنگلادیش نے آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔

بارش سے متاثر میچ میں بنگلادیش کو 41 اوورز میں 192 رنز بنانا تھے، میزبان ٹیم نے ہدف 35 اوورز میں حاصل کرلیا۔

 سومیا سرکار اور نجم الحسین شانتو 42، 42 رنز بنا کر نمایاں رہے، توحید ریدوئے نے 40 اور کپتان مہدی حسن نے 22 رنز کی اننگز کھیلی۔

 آسٹریلیا کی جانب سے کیمرون گرین، زیویر بارٹلیٹ، ایڈم زمپا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 42 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز بنائے تھے، مارنس لبوشین اور زیویر بارٹلیٹ کی نصف سنچریاں رائیگاں گئیں۔

 آسٹریلیا کے ابتدائی تین بیٹر صفر پر ہی پویلین لوٹ گئے تھے۔

 بنگلادیش کی جانب سے مستفیض الرحمان اور تسکین احمد نے تین، تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، تنویر اسلام نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

install suchtv android app on google app store