پاکستان بنگلہ دیش کرکٹ سیریز: بنگلہ دیشی ٹیم آج پاکستان پہنچے گی

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق بنگلہ دیش کی ٹی20 کرکٹ ٹیم آج پاکستان پہنچے گی فائل فوٹو پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق بنگلہ دیش کی ٹی20 کرکٹ ٹیم آج پاکستان پہنچے گی

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق بنگلہ دیش کی ٹی20 کرکٹ ٹیم آج پاکستان پہنچے گی۔

مہمان ٹیم کے ہمراہ بنگلہ دیش انٹیلیجنس کے افسران بھی موجود ہوں گے۔ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تین میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 24، دوسرا 25 اور تیسرا 27 جنوری کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیمیں 23 جنوری دوپہر 1 سے شام 4 بجے تک قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ٹریننگ کریں۔ 23 جنوری دوپہر 12:45بجے دونوں ٹیموں کے کپتان قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پری سیریز میڈیا کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

پری سیریز پریس کانفرنس کے بعد دونوں ٹیموں کے کپتان ٹرافی کی تقریب رونمائی میں شرکت کریں گے۔

پی سی بی ترجمان کے مطابق پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ہونے والی ٹی20 سیریز میں شامل تمام میچز دوپہر دو بجے شروع ہوں گے۔

قومی ٹیم کی کپتانی بابراعظم کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں احسان علی، عماد بٹ، حارث رؤف، افتخار احمد، عماد وسیم، خوشدل شاہ، محمد حفیظ، محمد حسنین، محمد رضوان، موسی خان، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی، شعیب ملک اور عثمان قادر شامل ہیں۔

پاکستان 2008 میں بھی بنگلہ دیش ٹی20 کرکٹ ٹیم کی میزبانی کرچکا ہے۔ دونوں ٹیمیں آخری مرتبہ آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2016 میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں تھیں۔ 16 مارچ 2016 کو کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 55 رنز سے شکست دی تھی۔

 

install suchtv android app on google app store