آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا، اہم کھلاڑی پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز سے آؤٹ

پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز سے قبل آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا فائل فوٹو پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز سے قبل آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا

پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز سے قبل آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا۔

کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق کپتان مچل مارش ٹخنے کی انجری کے سبب سیریز میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔

مچل مارش کی جگہ وکٹ کیپر بیٹر جوش انگلس ٹیم کی قیادت کریں گے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ون ڈے میچ 30 مئی کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان ٹیم کے کھلاڑی عیدالاضحیٰ منانے اپنے اپنے گھروں کو چلے گئے ہیں اور اسکواڈ جمعرات کو دوبارہ راولپنڈی میں اکٹھا ہوگا۔

install suchtv android app on google app store