شاہد آفریدی کا سیاستدانوں کو مشورہ، ایک بار پھر عوام کا دل جیت لیا۔۔۔ ٹویٹ وائرل

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی فائل فوٹو قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے سیاستدانوں کو مشورہ دیا ہے کہ قرآن کو سیاست کے لیے استعمال نہ کریں۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئیٹر پر شاہد آفریدی نے کہا کہ سیاستدانوں سے گزارش ہے کہ قرآن پاک کو اپنی سیاست میں نا لے کر آئیں اور اگر لانا ہی ہے تو براہ کرم قرآن پاک کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوں تاکہ ملک و قوم کی خدمت میں اپنا کردار قرآن پاک میں دئیے گئے راستے کے مطابق ادا کریں۔ 

واضح رہے کہ آج قومی اسمبلی میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ شہریار آفریدی قسم کھائیں اور قرآن پر ہاتھ رکھ کر مجھ پر لگائے گئے الزامات دہرائیں۔ جس پر خواجہ آصف کی جانب سے قومی اسمبلی کی لائبریری سے منگوایا گیا قرآن مجید شہریار آفریدی نے اٹھا لیا اور وہ ایوان میں بولتے رہے تاہم مائیک بند ہونے کی وجہ سے ان کی گفتگو ریکارڈ نہ کی جاسکی۔

 

install suchtv android app on google app store