شاہد آفریدی اور محمد حفیظ ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد اہم بیان

عام انتخابات: شاہد آفریدی، محمد حفیظ سمیت دیگر سابق کرکٹرز نے ووٹ کاسٹ کردیا سوشل میڈیا عام انتخابات: شاہد آفریدی، محمد حفیظ سمیت دیگر سابق کرکٹرز نے ووٹ کاسٹ کردیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کرکٹرز بھی ووٹ ڈالنے کے لیے گھروں سے باہر نکل آئے، محمد حفیظ، شاہد آفریدی سمیت دیگر نے ووٹ کاسٹ کردیا۔

سابق کرکٹر محمد حفیظ نے ایکس پر تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ انہوں نے ’پاکستان کی بہتری کے لیے‘ ووٹ کاسٹ کردیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی عمر گل نے بھی ووٹ کاسٹ کردیا۔

سماجی پلیٹ فارم ایکس پر عمر گل نے اپنی تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ ’بہتر پاکستان اور مستقبل کے لیے میں نے ووٹ کاسٹ کردیا ہے، آپ سب سے درخواست ہے کہ اپنی فیملی اور دوستوں کے ساتھ گھر سے باہر نکلیں اور اپنا ووٹ ڈالیں‘۔

اس کے علاوہ سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھی ووٹ کاسٹ کردیا، انہوں نےاین اے 236کراچی میں ووٹ کاسٹ کیا اور سوشل میڈیا پر تصویر اپلوڈ کردی۔

واضح رہے کہ عام انتخابات کے لیے ملک بھر میں پولنگ کا آغاز ہوچکا ہے، اس موقع پر نگران حکومت نے سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر موبائل سروسز عارضی طور پر معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان میں آج ہونے والے عام انتخابات 2024 میں ملک بھر سے 12 کروڑ سے زائد ووٹرز قومی اور صوبائی اسمبلی کی 855 نشستوں پر اپنا حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔

مجموعی طور پر قومی اور صوبائی اسمبلی کی 855 نشستوں پر ملک بھر میں 17 ہزار 758 امیدوار میدان میں ہیں جن میں ووٹرز اپنے نمائندوں کا انتخاب کریں گے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق عام انتخابات کے لیے ووٹنگ کا عمل آج صبح 8 بجے سے بلا تعطل شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔

install suchtv android app on google app store