جونیئرہاکی چیمپئن شپ سے ملک کو کیا ٖفروغ ملے گا؟ بڑی خبرآگئی

پاکستان ہاکی فیڈریشن فائل فوٹو پاکستان ہاکی فیڈریشن

چھتیسویں نیشنل جونیئر ہاکی چیمپئن شپ لاہورمیں شروع ہورہی ہے جس میں انیس ٹیمیں شریک ہو٘ں گی سیکرٹری پی ایچ ایف آصف باجوہ کہتے ہیں ٹورنامنٹ سے ملک میں ہاکی کو فروغ حاصل ہوگا۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری آصف باجوہ نے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چھتیسویں نیشنل جونیئر ہاکی چیمپئن شپ کے انعقاد کا اعلان کیا ان کا کہنا تھا کہ نیشنل چیمپئین شپ آئندہ چار سال تک ہاکی کی سمت کو متعین کریگی ٹورنامنٹ چار راونڈز پر مشتمل ہوگا اور فائنل آٹھ دسمبر کو کھیلا جائے گا۔

چیف سلیکٹر منظور جونیئر کا کہنا تھا کہ قواعد کے تحت اس چیمپئن شپ میں اکیس برس کے کھلاڑیوں کو کھیلنے کی اجازت ہے سکروٹنی کے عمل کو غیر جانب دار اور مکمل شفاف رکھنے کے لیے عمر اور اور شناختی دستاویزات کی تصدیق کے لیے نادرا سے بھی خصوصی مدد لی گئی۔

ایونٹ میں بارہ ریجنل کے ساتھ پی ایچ ایف سےالحاق رکھنے والے سات محکموں کی ٹیمیں شریک ہیں جوکہ نیشنل جونیئرہاکی چیمپئن کا حصہ ہونگے۔ 

install suchtv android app on google app store