مکی آرتھر کو ایک مرتبہ پھر پاکستان میں بڑی ذمے داری، مگر کب سے؟ حیران کن انکشاف سامنے آگیا

مکی آرتھر فائل فوٹو مکی آرتھر

مکی آرتھر کو ایک مرتبہ پھر پاکستان میں ذمے داری ملنے کا امکان، قومی ٹیم کے سابق کوچ نے نجی ٹی وی چینلز کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ممکن ہے انہیں جلد پاکستان میں اپنی خدمات انجام دینے کا موقع ملے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں جلد ایک ذمے داری ملنے والی ہے اور وہ پاکستان میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔

تاہم مکی آرتھر نے یہ نہیں بتایا کہ یہ ذمے داری کس قسم کی ہوگی۔ اس حوالے سے ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ قومی ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے دوران کنسلنٹنٹ کی حیثیت سے پاکستان کا دورہ کریں گے۔

سری لنکن میڈیا کے مطابق مکی آرتھر کنسلٹنٹ کی حیثیت سے سری لنکا کی ٹیم کے ہمراہ پاکستان آئیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مکی آرتھر سری لنکن کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ بننے کے مضبوط امیدوار ہیں اور پاکستان کے دورے کے بعد مکی آرتھر سری لنکن ٹیم کے ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔

خیال رہے کہ سری لنکن کرکٹ ٹیم دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے دسمبر میں پاکستان کا دورہ کرے گی اور پہلا ٹیسٹ11دسمبر سے کراچی اور دوسرا ٹیسٹ 19دسمبر سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

یاد رہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر پاکستان سپر لیگ5میں بھی کوچنگ اسائنمنٹ سے محروم ہوگئے ہیں۔

4 سال کراچی کنگز کی کوچنگ کرنیوالے مکی آرتھر کو فرنچائز نے تبدیل کرنیکا فیصلہ کر لیا ہے اور ان کی جگہ ڈین جونز کو ملے گی جو پاکستانی ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے ساتھ ملکر کام کریں گے۔

install suchtv android app on google app store