شاداب کے حوالے سے کوئی فکر نہیں وہ جلد فارم میں واپس آئے گا: مکی آرتھر

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھر فائل فوٹو پاکستان کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھر

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ شاداب بہترین آل راؤنڈ پلیٸر ہے، مجھے شاداب کے حوالے سے کوئی فکر نہیں وہ اپنی فارم میں جلد واپس آئے گا۔

بھارتی شہر حیدرآباد دکن کے راجیو گاندھی اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مکی آرتھر نے کہا کہ ورلڈ کپ میں نیدرلینڈز کے خلاف پہلے میچ کیلئے فائنل الیون تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ فارم آتی جاتی ہے لیکن لڑکوں کی کوالٹی پر کوئی شک نہیں، امید ہے کل سے یہ لڑکے پھر فارم میں آجاٸیں گے، یہ کھلاڑی اپنی فارم حاصل کرنے سے ایک میچ دور ہیں۔

مکی آرتھر نے کہا کہ ہماری بیٹنگ صرف بابر اور رضوان کے گرد نہیں گھومتی، ہمارے پاس امام سمیت بہت سے باصلاحیت بلے باز ہیں، سعود شکیل اور فخر زمان بھی کوالٹی بلے باز ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاک بھارت میچ ہمیشہ پریشر والا ہوتا ہے، بھارتی ٹیم اچھی ہے، ہماری ٹیم بھی تیار ہے امید ہے ہم بھارت کے میچ سے قبل 2 میچز جیتیں۔

ایک سوال کے جواب میں مکی آرتھر نے کہا کہ پاک بھارت سیاسی معاملات پر وہ گفتگو نہیں کر سکتے۔ پاکستان اور بھارت کے کھلاڑی ایک دوسرے کی عزت کرتے ہیں، بھارتی فینز بابر، رضوان اور شاہین کو زیادہ نہیں دیکھ پاتے، آپ نے دیکھا کہ بھارتی فینز پاکستانی ٹیم کا کس طرح سے استقبال کر رہے ہیں۔

install suchtv android app on google app store