کرکٹ کی دنیا سے حیرت انگیز خبر سامنے آگئی، کھلاڑی خوشی سے نہال۔۔۔ آئی سی سی نے دلچسپ تصویر شائع کردی

آئی سی سی نے دلچسپ تصویر شائع کردی ہے فائل فوٹو آئی سی سی نے دلچسپ تصویر شائع کردی ہے

کرکٹ کے فینز اپنے ہیروز کو کھیلتا ہوا دیکھنے کیلئے کچھ بھی کر جاتے ہیں اور بعض اوقات تو ایسے ایسے واقعات دیکھنے اور سننے کو ملتے ہیں کہ عقل دنگ رہ جاتی ہے ایسا ہی ایک کرکٹ فین پاکستان کا امریکہ میں رہائش پذیر ہے جس نے اپنی شادی کی پہلی رات نہ صرف پاکستان کا میچ دیکھا بلکہ تصویر بھی بنائی اور آئی سی سی کو پیغام کے ساتھ بھیج دی۔

آئی سی سی نے ٹویٹر پر ایک تصویر شیئر کی ہے اور اس کے ساتھ ایک اسکرین شاٹ بھی جاری کیاہے جو کہ سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ہو رہاہے ، یہ تصویر دراصل ایک پاکستانی ” حسن تسلیم “ نامی نوجوان کی ہے جو کہ اپنی نئی نویلی دلہن کے ساتھ بیٹھا ہے اور پوری گردن گھما کر پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی ٹوینٹی میچ دیکھ رہاہے۔

 

install suchtv android app on google app store