انڈر19ورلڈکپ میں پاکستان نے آئرلینڈ کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی

انڈر19ورلڈکپ: سپر سکس راؤنڈ میں پاکستان نے آئرلینڈ کو 3 وکٹوں سے ہرا دیا فائل فوٹو انڈر19ورلڈکپ: سپر سکس راؤنڈ میں پاکستان نے آئرلینڈ کو 3 وکٹوں سے ہرا دیا

آئی سی سی انڈر19ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا سپر سکس مرحلہ شروع ہو گیا ہے اورمسلسل تین میچ جیتنے والی ٹیم پاکستان نے دوسرے مرحلے کے پہلے میچ آئرلینڈ کو 3 وکٹوں سے ہرا دیا۔

سپرسکس راؤنڈ میںآئرلینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئےپاکستان کو182رنزکاہدف دیدیا تھا ،عامرحسن،علی رضا اوراحمدحسن نے2،2وکٹیں لیں جبکہ فاسٹ بولرعبیدشاہ3وکٹیں حاصل کرنےمیں کامیاب رہے۔

قومی ٹیم نے آئرلینڈ نے181رنز کا ہدف 44ویں اوورز میں حاصل کرلیا،احمد حسن نے57رنز کی ناقابل شکست اننگزکھیلی،کپتان سعد بیگ اور ہارون ارشد نے25-25 رنز اسکورکئے۔

دیگر میچوں میں بھارت اور نیوزی لینڈ،سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کے میچز بھی جاری ہیں۔

install suchtv android app on google app store