آئی سی سی نے تینوں فارمیٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی

آئی سی سی فائل فوٹو آئی سی سی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے، ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ پلیئرز کی رینکنگ جاری کردی۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری ون ڈے بیٹرز کی رینکنگ میں پاکستان کے سابق کپتان بابراعظم پہلے نمبر پر موجود ہیں جب کہ بھارت کے شبمن گل دوسرے اور ویرات کوہلی تیسرے نمبر موجود ہیں۔

ون ڈے بولرز کی رینکنگ میں جنوبی افریقا کے کیشو مہاراج کا پہلا نمبر ہے اور ون ڈے آل راؤنڈرز میں افغانستان کے محمد نبی کا پہلا نمبر ہے۔

ٹی ٹوئنٹی رینکنگ
ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں بھارت کے سوریا کمار یادیو کا پہلا، پاکستان کے محمد رضوان کا دوسرا اور بابر اعظم کا تیسرا نمبر ہے جب کہ ٹی ٹوئنٹی بولرزمیں انگلینڈ کے عادل رشید کا پہلا نمبر برقرار ہے۔

ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ
آئی سی سی کی جانب سے جاری ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ کے مطابق نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن پہلی پوزیشن پر برقرار ہیں، انگلینڈ کے جو روٹ ایک درجے ترقی کے بعد دوسرے نمبر پر جب کہ آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ تیسرے نمبر پر چلے گئے ہیں۔

رینکنگ میں پاکستان کے بابراعظم 5 ویں نمبر پر موجود ہیں، بھارت کے یشسی جیسوال 2 درجے ترقی کے بعد ٹاپ ٹین میں آگئے ہیں، روہت شرما دو درجے ترقی کے بعد 11 ویں نمبر پر آگئے۔

ٹیسٹ بولرز رینکنگ میں بھارت کے جسپریت بمراہ کا پہلا نمبر برقرار ہے جب کہ آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ ایک درجے ترقی کے بعد چوتھے نمبر پر آگئے ہیں۔

آسٹریلیا کے نیتھن لائن دو درجے ترقی کے بعد چھٹے نمبر پر، پاکستان کے شاہین آفریدی 12 ویں سے 11 ویں نمبر پر آگئے ہیں جب کہ ٹیسٹ آل راؤنڈرز میں بھارت کے رویندرا جڈیجا کا پہلا نمبر برقرار ہے۔

install suchtv android app on google app store