بھارتی کرکٹر محمد شامی کے وارنٹ گرفتاری جاری ، بی سی سی نے بھی ایکشن لے لیا ؟ بڑی خبر آگئی

بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا فائل فوٹو بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا

لکتہ کی علی پور عدالت نے اہلیہ تشدد کیس میں بھارتی کرکٹ محمد شامی کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے ہیں جس کے مطابق محمد شامی کے پاس ضمانت لینے کیلئے 15 دن کا وقت ہے بصورت دیگر انہیں گرفتار کر لیا جائے گا۔

بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی) نے اس حوالے سے موقف جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ چارج شیٹ دیکھے بغیر محمد شامی کیخلاف کوئی ایکشن نہیں لیں گے۔ بی سی سی آئی کے ایک عہدیدار نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے میں محمد شامی کیخلاف کوئی بھی ایکشن لینا جلد بازی ہو گی اور چارج شیٹ کا معائنہ کرنے کے بعد ہی اس حوالے سے کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔

بی سی سی آئی عہدیدار کا کہنا تھا کہ ”ہاں، ہمیں معلوم ہے کہ محمد شامی کے وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے ہیں لیکن اس موقع پر ہم کوئی بھی ایکشن نہیں لے رہے۔ جب ہم چارج شیٹ دیکھیں گے، تو ہی فیصلہ کر سکیں گے کہ بی سی سی آئی کے آئین کے مطابق کیا ایکشن لیا جا سکتا ہے۔ لیکن اس وقت میں صرف یہی کہوں گا کہ کوئی بھی ایکشن لینا جلد بازی ہو گی۔

install suchtv android app on google app store