ورلڈکپ: جنوبی افریقا نے دی فغانستان کو نو وکٹوں سے شکست

 افغانستان بمقابلہ جنوبی افریقا فائل فوٹو افغانستان بمقابلہ جنوبی افریقا

ورلڈکپ کے 21 ویں میچ میں افغانستان کی جنوبی افریقا کے خلاف بیٹنگ اور افغان ٹیم صرف 125 رنز بنا سکی۔جو کہ  جنوبی افریقا نے بغیر کسی وکٹ کے نقصان کے پورا کر لیا۔ 

کارڈف میں کھیلے جارہے میچ میں جنوبی افریقی کپتان فاف ڈوپلیسی نے ٹاس جیتا اور فیلڈنگ کو ترجیح دیتے ہوئے افغان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔اس میچ کے لیے پروٹیز نے کوئی تبدیلی نہیں کی جب کہ افغان ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، نجیب اللہ زردان کی جگہ اصغر افغان کو فائن الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔

بارش سے متاثرہ میچ میں اوورز کی کٹوتی کی گئی ہے، 2 اوورز کمی کے بعد فی اننگز کو 48 اوورز تک محدود کردیا گیا ہے۔

افغان ٹیم کی جانب سے حضرت اللہ اور نور علی زردان پر مشتمل اوپننگ جوڑی نے اننگز کا آغاز کیا تو 39 کے مجموعے پر حضرت اللہ 22 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے جس کے بعد رحمت شاہ 6 رنز بنا کر چلتے بنے

install suchtv android app on google app store