پاکستان کی افغانستان میں کالعدم ٹی ٹی پی کے محفوظ ٹھکانوں کیخلاف کارروائی

پاک فضائیہ فائل فوٹو پاک فضائیہ

پاکستان نے خفیہ اطلاع پر افغانستان میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) اور دیگر دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی ہے، پاکستان نے افغانستان میں موجود دہشتگردوں کیخلاف خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا جس میں کالعدم ٹی ٹی پی اور حافظ گل بہادر کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ کارروائی خفیہ اطلاع پر دہشت گردوں کی موجودگی کی بنیاد پر کی گئی، پاکستان نے کارروائی دہشت گردوں کی پاکستان میں کارروائیوں کے جواب میں کی، گزشتہ 2 ہفتوں میں پاکستان نے افغان حکومت کو دہشت گردوں کی موجودگی سے متعلق بارہا آگاہ کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ افغان میں چھپے دہشت گرد پاکستان کی سلامتی کے لیے شدید خطرہ ہیں، پاکستان نے کارروائی خفیہ اطلاع پر دہشت گردوں کی موجودگی کی بنیاد پر کی، کارروائی ٹی ٹی پی اور حافظ گل بہادر گروپ کے دہشت گردوں کے خلاف کی گئی، پاکستان نے کارروائی دہشت گردوں کی پاکستان میں کارروائیوں کے جواب میں کی۔

بیان میں کہا گیا کہ پاکستان افغانستان کی سلامتی اور خود مختاری کا احترام کرتا ہے، پاکستان نے دہشت گردوں کی کاروائیوں سے سفارتی سطح پر افغانستان کو بارہا آگاہ کیا، پاکستان افغانستان کو بارہا باور کرا چکا ہے کہ وہ اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہونے دے، پاکستان افغانستان سے ٹی ٹی پی کے دہشت گردوں کی حوالگی کا مطالبہ کرتا چلا آ رہا ہے۔

دفتر خارجہ نے کہا کہ گزشتہ 2ہفتوں میں پاکستان نےافغان حکومت کودہشت گردوں کی موجودگی سے متعلق بارہاآگاہ کیا، افغانستان میں چھپے دہشت گرد پاکستان کی سلامتی کے لیے شدید خطرہ ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان افغانستان کی سلامتی اور خود مختاری کا احترام کرتا ہے، کالعدم ٹی ٹی پی علاقائی امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہے، پاکستان افغانستان کوبارہاباورکراچکاہےکہ وہ اپنی سرزمین پاکستان کےخلاف استعمال نہ ہونے دے، پاکستان مسائل کے مشترکہ حل کے لیے کوششیں جاری رکھے گا، پاکستان افغانستان سےٹی ٹی پی کےدہشت گردوں کی حوالگی کامطالبہ کرتاچلاآرہاہے۔

install suchtv android app on google app store